اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بلال گینگ کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔۔۔۔
ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔۔۔
آئی جی نے زخمی اہلکاروں اورپولیس ٹیم کےلیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔۔
ایف ایٹ سیکٹرمیں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔۔۔
پولیس نے تعاقب کیا جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔۔۔
اے ٹی ایس کا جوان پرویزخان زخمی ہوگیا۔۔
پولیس نے ڈکیت گینگ کا پیچھا کیا تو وہ بحریہ ٹائون فیزایٹ کے ایک گھرمیں محصورہوگئے۔۔
پولیس نے گھرکو گھیرے میں لیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔۔
مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔۔۔2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی کی عیادت کی۔۔
شدید زخمی جوان کے لئے 5 لاکھ روپے جبکہ دیگر 2 زخمی اہلکاروں کے لیے تین۔
تین لاکھ روپے اور پولیس ٹیم کےلیے ایک،ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،