دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے

پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم ناکہ لگا کر کھڑی تھی کہ ملزمان شہر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے

ساہیوال میں تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ 138 نائن ایل مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم ناکہ لگا کر کھڑی تھی کہ ملزمان شہر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو عمران عرف مانی جو کہ متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا مارا گیا

جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جبکہ چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے

About The Author