مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن کے لئے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن انیس دسمبر اتوار کو ہوں گے

پشاور سمیت خیبرپختون خوا میں بلدیاتی الیکشن کے لئے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہوگیا۔

17اضلاع میں پولنگ کل ہوگی۔ چودہ ہزار سے زائد نشستوں کے لئے سینتیس ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن انیس دسمبر اتوار کو ہوں گے

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان اضلاع میں 5 تحصیل مئیر سمیت چئیرمین کی 66 نشستوں پر 689 امیدوار سامنے آئے ہیں، جنرل کونسلرز کی 7 ہزار 146 نشستوں پر 19 ہزار 282 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

خواتین کی 2 ہزار 382 نشستوں کے لئے 3 ہزار 905 امیدوار قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

اسی طرح کسان کی 2 ہزار 382 سیٹوں پر 7 ہزار 513 امیدوار اور یوتھ کی 2 ہزار 382 نسشتوں کے لئے 6 ہزار اکاسی امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

اقلیتی نشست پر 282 امیدواروں میں انتخاب ہوں گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 اضلاع میں 9 ہزار 279 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

جن میں 3 ہزار 440 مرد ، 2 ہزار 979 خواتین جبکہ اٹھائیس سو ستر مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

%d bloggers like this: