لاہور کی بادشاہی مسجد کے بالکل سامنے فوڈ سٹریٹ میں کھلنے والا روشنائی دروازہ
بارہ سال تاریکیوں میں رہنے کے بعد ،،، شہریوں کے لئے دوبارہ کھولا جا رہا ہے
ایک سو اسی سال قبل انگریز راج میں تعمیر ہونیوالے دروازے کو دو ہزار نو میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا
قدیم لاہور میں مغلیہ اور سکھ شاہی راج کے بعد ،، انگریز نے کمان سنبھالی، تو قدیم روشنائی دروازے کے عین سامنے اندرون لاہور میں
گزرگاہ کیلئے چھوٹا دروازہ تعمیر کیا،بلند و بالا دروازے کو سال دو ہزار نو میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیاحوں کے لئے بند کیا گیا تھا
بارہ سال تاریکیوں میں رہنے کے بعد، پنجاب حکومت نے روشنائی گیٹ کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،
گیٹ کھلنے سے شہریوں کواندرون لاہور سے حضوری باغ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینار پاکستان اور گردوارہ کی جانب جانے کا موقع میسر آئے گا
اسد گل، اے ڈی والڈ سٹی اتھارٹی، روشنائی گیٹ کو کھولنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
شہری کہتے ہیں تاریخی گیٹ کھلنے سے وقت کی بچت ہو گی،، سیاحت کا بھی لطف آئے گا۔
شہری ،، ہم فوڈ اسٹریٹ آئے ہیں،، روشنائی گیٹ کو کھولنے کا فیصلہ اچھا ہے
دو سال قبل والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے روشنائی دروازے کی تزین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا تھا
شہریوں نے روشنائی گیٹ کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کہتے ہیں کہ اس سے ان کو سیاحت کے شاندار مواقع ملیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،