مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:12سال سے بند روشنائی دروازہ سیاحوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ

ایک سو اسی سال قبل انگریز راج میں تعمیر ہونیوالے دروازے کو دو ہزار نو میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا

لاہور کی بادشاہی مسجد کے بالکل سامنے فوڈ سٹریٹ میں کھلنے والا روشنائی دروازہ

بارہ سال تاریکیوں میں رہنے کے بعد ،،، شہریوں کے لئے دوبارہ کھولا جا رہا ہے

ایک سو اسی سال قبل انگریز راج میں تعمیر ہونیوالے دروازے کو دو ہزار نو میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا

قدیم لاہور میں مغلیہ اور سکھ شاہی راج کے بعد ،، انگریز نے کمان سنبھالی، تو قدیم روشنائی دروازے کے عین سامنے اندرون لاہور میں

گزرگاہ کیلئے چھوٹا دروازہ تعمیر کیا،بلند و بالا دروازے کو سال دو ہزار نو میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیاحوں کے لئے بند کیا گیا تھا

بارہ سال تاریکیوں میں رہنے کے بعد، پنجاب حکومت نے روشنائی گیٹ کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،

گیٹ کھلنے سے شہریوں کواندرون لاہور سے حضوری باغ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینار پاکستان اور گردوارہ کی جانب جانے کا موقع میسر آئے گا

اسد گل، اے ڈی والڈ سٹی اتھارٹی، روشنائی گیٹ کو کھولنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے  سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

شہری کہتے ہیں تاریخی گیٹ کھلنے سے وقت کی بچت ہو گی،، سیاحت کا بھی لطف آئے گا۔
شہری ،، ہم فوڈ اسٹریٹ آئے ہیں،، روشنائی گیٹ کو کھولنے کا فیصلہ اچھا ہے

دو سال قبل والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے روشنائی دروازے کی تزین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا تھا

شہریوں نے روشنائی گیٹ کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کہتے ہیں کہ اس سے ان کو سیاحت کے شاندار مواقع ملیں گے۔

%d bloggers like this: