نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور موجود

آج بھی شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو بیس ریکارڈ کیاگیا

شہر لاہور بدستور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں موجود

فضائی آلودگی جانچنے والے نجی عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو بیس ریکارڈ کیا گیا ہے

سموگ کا خطرہ بدستور برقرار،،،،حکومتی سطح پراقدامات کا سلسلہ تو جاری ہے

لیکن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاہور شہر دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دس آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے تین شہروں میں موجود ہے،،

آج بھی شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو بیس ریکارڈ کیاگیا

سموگ اور فضائی آلودگی جانچنے کے نجی عالمی ادارے کے مطابق شہر میں سے ذیادہ فضائی آلودگی شملہ پہاڑی چوک میں پانچ سو چوہترریکارڈ کی گئی

گلبرگ اور سید مراتب علی روڈ ،ماڈل ٹاون اور مال روڈ بھی آلودہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہیں

شہری شکوہ کناں ہیں کہ سموگ کے باعث آنکھ سمیت پھپھڑوں اور گلہ خرابی کی شکایات ہیں۔۔
،ہمیں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہیے،، ماحول کو صاف رکھیں،، پرانے انجن والی گاڑیوں کو بند ہونا چاہیے

سموگ جانچنے کے نجی عالمی ادارے کے مطابق

شہر سمیت پنجاب کے دوسرے اضلاع بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں،،فیصل آباد،، بہاولپور گجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سموگ کے ڈیرے ہیں

طبی ماہرین کے مطابق زہر آلود ہوا گلے اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں،،، تاہم شہریوں کو چائیے کہ سفر کے دوران منہ اور آنکھیں ڈھانپ کر ناہر نکلیں۔

About The Author