دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل،سیزن سات کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گیا

پی ایس ایل سیون میں بڑے بڑے کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے

پی ایس ایل سیون میں بڑے بڑے کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے

تمام فرنچائز نے اپنا اٹھارہ رکنی اسکواڈ مکمل کرلیا

فخر زمان ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں برقرار

کولن منرو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہی جلوہ گر ہونگے

پی ایس ایل ڈرافٹ دو ہزار بائیس میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم نے پک کیا

کرکٹ کا میلہ سجنے کو ہے، پی ایس ایل کیلئے سیزن سات کیلئے سینکڑوں کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گیا

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہورقلندرزنے فخرزمان کو چُن لیا۔ فخر زمان پہلے بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں

کراچی کنگز نے انگلش کرکٹرکرس جورڈن کو دوبارہ اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے

سیزن سکس میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنیوالے لوئیس گریگری سیزن سیون میں کراچی کنگز کی طرف سے ان ایکشن ہونگے

اسلام آبادیونائیٹیڈ نے کولن مُنرو ،،،، پشاورزلمی نے حضرت اللہ زازئی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کو دوبارہ اپنی ٹیم کا حصہ بنایا

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ کوسلیکٹ کیا،،، ٹم ڈیوڈ اس سے پہلے لاہور قلندرز کا حصہ تھے

کوئٹہ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز فالکنرکو پِک کیا،، جیمز فالکنر اس سے پہلے لاہور قلندرز کا حصہ تھے ،،، پشاور زلمی نے سابق گلیڈی ایٹر بین کٹنگ کی خدمات حاصل کرلی

پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنیوالے عثمان قادر اب زلمی کا حصہ بنے ہے ،،،،گولڈکیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر کو پک کیا ہے

دو سال بعد عمراکمل کی پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے انہیں گلیڈی ایٹرز نے سلورکیٹیگری میں شامل کیا

ڈرفٹنگ میں کئی نامور کھلاڑی فرنچائز کی توجہ حاصل نہ کرسکے ،،،، جن میں کرس گیل، ٹائمل ملز، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، احمدشہزاد،جنیدخان اورامام الحق شامل ہے

About The Author