مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کامران اکمل سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار

انہیں سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر

بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

بولے ،، انہیں سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں

پی ایس ایل سیون کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس

کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ‘شاید اب ٹیم میں انکی ضرورت نہیں رہی ، بولے ،، انہیں سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب انکی کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو انہیں حیرانی ہوئی، پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن انہیں سلور میں منتخب کیا گیا۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ انکا نہیں خیال کہ انہیں پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ وہ کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے۔

کامران اکمل کو اتنے ہی پیسے ملنے تھے جتنے بڑی کیٹیگری والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔

بولے ،، وہ کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ وہ مان جائیں گے۔

%d bloggers like this: