مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ذیشان علی ہاشمی نائب صدر انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے کیا انہوں نے کہا کہ

ہماری تنظیم تاجروں کی حقیقی جماعت ہے جس میں ہر سیاسی پارٹی کے لوگ ہیں مگرکوئی سیاسی نمائندہ نہیں انجمن تاجران قائداعظم گروپ تاجروں کیلئے چھت کا کردار ادا کررہی ہے

جس میں روز بروز تاجران شامل ہو رہے ہیں انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے قائدین عمران بشیر۔وقاراحمد میاں ۔

میاں اعجاز۔ملک امانت ودیگر دن رات تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وہ وقت دور نہیں جب لاہور میں صرف انجمن تاجران قائداعظم گروپ کا ڈنکا بجے گا.ذیشان ہاشمی نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کاروباری دوست پالیسیاں طویل مدتی ہوں

حکومت اس بحران کے وقت میں معیشت اور کاروبار کی بحالی کے لئے اپنے تمام ممکنہ وسائل کا پوری طرح سے استعمال کرے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ معاشی بحران ابھی دور نہیں ہوا ہے.چیمبر آف کامرس لاہور اور تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

دریں اثنا ذیشان علی ہاشمی چئیرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نائب صدر انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ اور کنونئیر چیمبر آف کامرس لاہور نے کامران ظفر بھٹی سماجی رہنما اور رہنما ریجنل یونین آف جرنلسٹس مظفرگڑھ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

اس سے قبل بھی تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہوں انشااللہ چیمبر آف کامرس کو مزید بہتر بنائیں گے

اس سے قبل کامران ظفر بھٹی نے میگزین ایڈیٹر دھنک رنگ کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور چیمبر آف کامرس لاہور کا کنونئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر کامران ظفر بھٹی

نے کہا کہ ذیشان علی ہاشمی میرے والد مرحوم کے بہترین دوست تھے اور انکے تعلق کو آگے بڑھاتے ہوئے اس تعلق کو مزید پائیدار بنائیں گے

%d bloggers like this: