جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوگراکی اجازت سے ملک میں تیار کردہ فائبرسلنڈرکی فروخت کا آغاز

اب اوگراکی اجازت کےبعد کراچی میں ملک میں تیار کردہ فائبرسلنڈرکی فروخت کا آغازہوگیا۔۔

گیس کی کمی پرایل پی جی کا جہاں استعمال بڑھ گیا۔۔

وہیں اسٹیل کےغیرمعیاری سلنڈرکےدھماکوں اورحادثات میں بھی اضافہ ہوگیا۔۔

اوگراکی اجازت سےاب نئےفائبرایل پی جی سلنڈرزمتعارف کردائیےگئےہیں

جسکی فلنگ اب دکانوں پرنہیں بلکہ کمپنی میں کی جا ئےگی۔۔

ماضی میں ان فائبرسلنڈرزکوبرآمد کیا جاتا تھا۔

اب اوگراکی اجازت کےبعد کراچی میں ملک میں تیار کردہ فائبرسلنڈرکی فروخت کا آغازہوگیا۔۔

ان فائبرسلنڈرمیں آگ لگنےکا کوئی خطرہ نہیں۔۔

کم وزن والےان سلنڈرکا فلنگ اسٹیشن کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔۔

اجمل خان ۔۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر۔۔۔یہ لائٹ ویٹ ہے ، یہ پھٹتا نہیں اس کو آگ نہیں لگتی ہے

لوہے والے سلینڈر کی نسبت اس میں حفاظت زیادہ ہے ۔۔۔ کمپنی اس کی فلینگ کرکے دیتی ہے  ہم اس کو بیچتے ہیں ۔۔۔

پی ایس اوکی جانب سے تیارکیےگئےان کمپنی سلینڈرکی نہ صرف لائف ٹائم گارنٹی دی جارہی ہے

بلکہ انکی فلنگ کا مرحلہ بھی دکانوں کےبجائےاب صرف کمپنی میں ہی ممکن ہوسکےگا۔۔

شاہد احمد۔۔ خریدار۔۔۔ پہلے میں یہ والا استعمال کرتا تھا لیکن اس میں خوف اور خطرہ تھا ۔۔۔

اب یہ نئی چیز آئی ہے یہ میں نے استعمال کی ہےمجھے اچھا لگاہے ۔۔۔ وزن کم ہے ۔۔۔ کوئی بھی فیملی ممبر اس کولے جاتاہے ۔۔۔ اس سے زیادہ مضبوط ہے ۔۔۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ اسٹیل سلنڈرکم درجہ حرارت والےعلاقوں میں گیس جمنےکا سبب بنتےہیں

لیکن اب فائبرسلنڈرزکومنفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ والےعلاقوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔

جبکہ سلنڈرپرگیس کی مقدارکےتعین کا نشان بھی موجود ہے۔۔

About The Author