دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضا آلودہ، لاہور ائرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری

دھند سے پائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا

لاہور کی فضاء آلودہ، صبح سویرے لاہور کے علامہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف ہلکی

دھند سے پائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا

دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ رن وے پر حد نگاہ آٹھ سو میٹر رہ گئی تھی۔

ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو حد نگاہ میں کمی کی اطلاع کر دی گئی تھی۔

آپریشنل وجوہات پر لاہور ائیر پورٹ سے 8 پرازیں منسوخ ہوئیں۔

ائیربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز چار سو سات اور چار سو آٹھ منسوخ ہوئی۔

ائیربلیو کی لاہور سے شارجہ دو طرفہ پرواز چار سو بارہ اور چار سو تیرہ بھی منسوخ کر دی گئی۔

اسکے علاوہ پی آئی اے کی لاہور سے سکردو ، دو طرفہ پرواز چار سو تریپن اور چار سو چون بھی منسوخ کی گئی۔

سیرین ائیر کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز پانچ سو بائیس اور پانچ سو تئیس بھی منسوخ ہوئی

About The Author