اسلام آباد
فری اینڈ فئیرالیکشن نیٹ ورک (فافن) کی نیشنل کونسل نے انتیس نومبر بروز سوموار کو ہونے والے انتخاب میں محترمہ مسرت قدیم صاحبہ کو تین سالہ مدت کے لیے اپنی نئی چئیرپرسن منتخب کرلیا ہے ۔
خواتین کی ترقی اور فروغِ امن کے لیے اپنی کاوشوں سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی مسرت قدیم صاحبہ سول سوسائٹی کا ایک معروف نام ہیں
اور پیمان ایلومینائی ٹرسٹ نامی تنظیم کی سربراہ ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی فافن کی چئیرپرسن رہ چکی ہیں۔
وہ سبکدوش ہونے والے چئیرپرسن حمید اللہ کاکڑ کی جگہ نئی چئیرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ فافن کی تمام صوبائی ، نیشنل اور ایگزیکٹو کونسلوں کے اراکین اور عہدیداران کے انتخابات رواں ماہ (نومبر 2021) منعقد ہوئے جبکہ
اس سے پہلے (ستمبر اور اکتوبر 2021) فافن کی رکنیت رکھنے والے ریجنل نیٹ ورکس کے انتخابات ہوچکے ہیں۔
نئی چئیرپرسن کے انتخاب کے ساتھ ہی فافن کی تشکیلِ نو کا عمل اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں فافن سول سوسائٹی تنظیموں کے ایک نیٹ ورک کی
بجائے 20 الگ الگ ریجنل نیٹ ورکس پر مبنی ایک ملک گیر نیٹ ورک بن چکا ہے۔ فافن کے رکن بننے والے ریجنل نیٹ ورکس کا دائرہ کار
پاکستان بھر میں محیط ہے اور ان کی مجموعی رکنیت تحصیلوں کی سطح تک رسائی رکھنے والی 500 سول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل ہے۔
فافن کو نیٹ ورک آف نیٹ ورکس بنانے کا یہ عمل دسمبر 2020 میں شروع ہوا تھا۔
نومنتخب چئیرپرسن مسرت قدیم فافن کی نو رکنی ایگزیکٹو کونسل کی سربراہ ہوں گی۔
یہ کونسل چاروں صوبوں سے منتخب ہونے والے دو دو ارکان اور مخصوص نشست پر منتخب ایک خاتون رکن پر مشتمل ہے۔
موجودہ ایگزیکٹو کونسل میں خیبرپختونخوا سے جناب مختار جاوید اور جناب ظہیر خٹک، پنجاب سے جناب ساجد علی اور جناب زاہد اقبال
بلوچستان سے جناب حمید اللہ کاکڑ اور جناب نصراللہ، اور سندھ سے جناب یونس بندھانی اور جناب جان اوڈھانو شامل ہیں
جبکہ خواتین کے لیے مختص نشست پر جنابہ عنبرین عجائب منتخب ہوئی ہیں۔
سبکدوش ہونے والے چئیرپرسن اور ایگزیکٹو کونسل ارکان نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمنّاؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،