دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

سرائیکی تحریک کو فروغ دینے میں محمود نظامی کا اہم کردار رہا ہے،وہ ایک باعمل دانشور تھے جنہوں نے دن رات غور و فکر کرکے سرائیکی تحریک کی راہوں کا تعین کیا اور منزل کے حصول کے لیے عملی جدوجہد بھی کی کی ان خیالات کا اظہار

پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ ٖڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے پارٹی کے مرکزی رہنماء محمود نظامی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محمود نظامی مرحوم نے عمر بھر پاکستان کے مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے کام کیا،

پاکستان سرائیکی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سرائیکی کاز کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ محمد اقبال وسیم نے محمو د نظامی مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

مرحوم نے اپنے افکار سے نوجوان نسل کو متاثر کیا اور آج سرائیکی نوجوان اپنے حقوق کے لیے شعوری جدوجہد میں مصروف ہیں

پی ایس پی سندھ کے نائب صدر غلام عباس ڈاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمود نظامی مرحوم عظیم سرائیکی دانشور اور قوم پرست رہنماء تھے جنہوں نے عمر بھر عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ضلعی صدر جام یاسر ایڈوکیٹ نے محمود نظامی مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

مرحوم نے اپنے قول و فعل سے نوجوان نسل کے ذہنوں کو متاثر کیا وہ ایک دانشور اور باعمل سیاسی کارکن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ڈویژنل صدر محمد اکرم سومرو نے کہا کہ محمود نظامی کے افکار ہمیشہ سرائیکی قوم کے لیے مشعل راہ ثابت ہونگے۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ نے کہا کہ محمود نظامی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا انہوں نے اپنی دانش ورانہ سوچ سے ہمیشہ متاثر کیا۔پارٹی کے چیف آرگنائزاحمد نواز سومرو نے محمود نظامی مرحوم کی وفات کو سرائیکی قوم کے لیے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے عہد کیا کہ

مرحوم کے افکار کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی اس موقع پر ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اکرم ناصر نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ

محمود نظامی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ان کے ادھورے مقاصد کو مکمل کرنے میں ہے انہوں نے سرائیکی صوبہ کا جو خواب دیکھا اس کی تعبیر پانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ہی

موحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا واحد راستہ ہے۔اس موقع پر نجیب اللہ ہاشمیایڈوکیٹ،اسلم خان جوئیہ،اشفاق احمد ڈاہر،اشرف خان لنگاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے محمود نظامی مرحوم کو

زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے افکار کی روشنی میں سرائیکی وسیب کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

انہوں نے کہا کہ محمود نظامی کی وفات پر سرائیکی وسیب اشک بار ہے۔آخر میں محمود نظامی مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کے زیر اہتمام کرافٹ بازار ہال بہاولپور میں ”آسان نکاح پراجیکٹ” کے سلوگن ”یتیم غریب بچیاں اپنے گھر کی اور آپکا ہمیشہ کا اجر” کے تحت پندرہ یتیم اور

نادار لڑکیوں کی رسمِ شادی اور شادی باکس تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں آسان نکاح کی ترویج، اسلامی خاندانی نظام کی مضبوطی اور غریب یتیم لڑکیوں کے گھر بسانے میں تعاون کرنا تھا.

تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ سمعیہ سلمان، سمیرا ملک ووکل پرسن سی ایم،شہلا احسان چیر پرسن پی ایچ اے بہاولپور، تسنیم سرور ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب حلقہ خواتین جے آئی، ڈاکٹر انجم صبوحی اسسٹنٹ پروفیسر گائنی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور دلہنوں کی ماؤں اور رشتہ دار خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

الخدمت وومن ونگ پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل سمعیہ سلمان نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ خاص طور میں خواتین کے اندر خدمت خلق کی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ملک بھر میں الخدمت کمیونٹی سینٹر

،

آسان نکاح پروجیکٹ، کلاتھ بینک، ایجوکیشن، ہیلتھ سروسز، کلین واٹر، آرفن کئیر، مواخات پروگرام، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، کمیونٹی سروسز، شیلٹر ہوم اور اویرنس پروگرام جیسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے،مسلسل بڑھتی مہنگائی، معاشرے میں جہیز جیسی لعنت اور کم وسائل رکھنے والے ماں باپ کے لیے بچوں کی شادی کا فریضہ مشکل ہوتا جا رہا ہے،

الخدمت اسی ضرورت کے پیش نظر ایسی تقاریب منعقد کرتی ہے تاکہ ماں باپ کا یہ بوجھ بانٹا جا سکے۔ سمیرا ملک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

حقیقی خوشی دوسروں کر خوشیوں میں شریک کرنا ہوتا ہے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان، دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔۔

شہلا احسان نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ جیسے ادارے اس ملک کا مثبت چہرہ ہیں. مجھے ان کے پراجیکٹس کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔

تسنیم سرورنے کہا کہ معاشرے میں پھیلی نمود و نمائش کی دوڑ نے غریب بچی کی شادی بہت مشکل کر دی ہے،

ہم سب کو مل کر آسان نکاح کو ترویج دینی ہوگی۔ الخدمت اس ضمن میں بہت اچھا کام کر رہی ہے جو سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

About The Author