مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈی جی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈی جی خان

ملاوٹ مافیا کے حربے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سامنے بے نقاب۔۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گرنڈنگ یونٹ،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور ملک شاپ کی چیکنگ۔۔

80 کلو ملاوٹی دودھ،5کلو مصالحہ جات تلف۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈی جی خان : ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد۔رفاقت علی نسوآنہ

ڈی جی خان : ملاوٹ پائے جانے پر 80 لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لیہ : ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر 5کلو مصالحہ جات تلف۔رفاقت علی نسوآنہ

لیہ: گرنڈنگ یونٹ اور سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو یکساں 10،10 ہزار کے جرمانے عائد کردئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کسی قسم کی کوئی گنجائش قبول نہیں۔رفاقت علی نسوآنہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری۔۔۔

گرائنڈنگ یونٹ،ملک پوائنٹس،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی

چیکنگ،80 کلو ملاوٹی دودھ تلف، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 75 ہزارروپے کے جرمانے عائد۔۔

ڈی جی خان23نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں ملاوٹ پائے جانے پر ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ پائے جانے پر 80 لٹر دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہی سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور گرائنڈنگ یونٹ کوصفائی کے ا

نتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے یکساں جرمانہ کردیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی خان

ملاوٹ مافیا کے حربے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سامنے بے نقاب۔۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گرنڈنگ یونٹ،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور ملک شاپ کی چیکنگ۔۔

80 کلو ملاوٹی دودھ،5کلو مصالحہ جات تلف۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈی جی خان : ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد۔رفاقت علی نسوآنہ

ڈی جی خان : ملاوٹ پائے جانے پر 80 لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لیہ : ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر 5کلو مصالحہ جات تلف۔رفاقت علی نسوآنہ

لیہ: گرنڈنگ یونٹ اور سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو یکساں 10،10 ہزار کے جرمانے عائد کردئے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کا مزید کہنا ہے کہ معیاری خوراک میں کسی قسم کی کوئی گنجائش برداشت نہیں کی جائے گی۔۔ملاوٹ مافیا کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

:ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون جاری ہے. سات روز کے دوران دس کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے

ساتھ 35658کھاد کی بوریاں ضبط کر لی گئیں. 17مقدمات درج کر کے دو افراد گرفتار اور 1827500روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کو جائزہ اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس میں بتایاگیاکہ 13سے19نومبر تک چار وں اضلاع میں کھاد سے

متعلقہ 938کاروباری مراکز چیک کیے گئے. ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور خریدو فروخت کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر کارروائی کی گئی. ضلع ڈیرہ غازیخان میں 3633ڈی اے پی، 18315یوریا کھاد کی

بوریاں ضبط کی گئیں دو مراکز سیل کرنے کے ساتھ سات لاکھ پینتیس ہزار روپے جرمانہ اور آٹھ مقدمات درج کیے گئے

اسی طرح ضلع مظفرگڑھ میں پانچ مقدمات درج کر کے ایک گرفتار، چھ لاکھ اکیانوے ہزار روپے جرمانہ، چار کاروباری مراکز سربمہر، 850بوری ڈی اے پی اور 2900یوریا کھاد کی بوریاں ضبط کی گئیں

اسی طرح ضلع لیہ میں 196500روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج کیاگیا. ضلع راجن پو رمیں تین مقدمات درج کر کے ایک کو گرفتار، دو لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ، چار کاروباری

مراکز سربمہر 5960ڈی اے پی اور 4000یوریا کھاد کی بوریاں ضبط کی گئیں. کمشنر نے کہاکہ ڈیلروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھاجائے

اور چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ طلب کے مطابق رسد یقینی بنانے کیلئے قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کے تعمیراتی کام کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرکے فنکشنل کرنے کی نوید سنادی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے

آئی ڈیپ کے افسران سے پروجیکٹ کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی. ڈپٹی کمشنرنے 76 کنال سے زائد رقبہ پر زیر تعمیر سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کام کی رفتار چیک کرنے کے ساتھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ماہرین سے بریفنگ لی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

دل ہسپتال نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ تینوں صوبوں کے نزدیکی علاقوں کیلئے بہت بڑی سہولت ہوگی۔دل کے مریضوں کو ملتان،لاہور اور دیگر دور دراز کے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

پروجیکٹ کی جلد تکمیل اور مرحلہ وار فنکشنل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ہسپتال کی مین بلڈنگ کی فنشنگ اور دیگر تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر مختلف کام کا جائزہ لیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں خسرہ روبیلا مہم کے تحت سات روز کے دوران ٹارگٹ سے زائد 110فیصد ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی. 946ٹیمیں کام کر رہی ہیں.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے سخی سرور کا دورہ کرتے ہو ئے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی ٹیموں کو چیک کرنے کے ساتھ طلبہ کو روبیلا خسرہ مہم کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسی نیشن کے

حوالے سے بھی ترغیب دی. سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ 27نومبر میں ضلع میں چھ ماہ سے پندرہ سال تک کے بارہ لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو بائیس بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے

کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا اور سات روز کے دوران آٹھ لاکھ پانچ ہزار تین سو انیس بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی. انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے تین لاکھ

اکتالیس ہزار نو سو باون بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے ہیں. سی ای او ہیلتھ نے اساتذہ اور بچوں کو ترغیب دیتے ہو ئے کہاکہ روبیلا خسرہ پندرہ

سال تک کے بچوں، ریڈ مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں بارہ سال تک کے بچوں کو کورونا او رپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جا رہی ہے.

اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھتے ہوئے صحت معاشرہ کے قیام میں کردارادا کیاجائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ نے کہا ہے کہ ضلع میں حکومت پنجاب کی ہدایت پرخسرہ روبیلا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون قابل تعریف ہے

حفاظتی ٹیکہ جات ہمارے بچوں میں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مدافعت کا باعث بھی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا خسرہ روبیلا مہم کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر رابعہ،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور متعلقہ

افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر اسد علی
بدھ نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا اثاثہ ہیں،انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ملک بھر میں یہ مہم شروع کی گئی ہے

خسرہ روبیلا کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس دوران پولیو کے اضافی قطرے بھی پلائے جارہے ہیں،

ہر شہری اپنے بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائے۔انہوں نے کہا کہ ان ٹیکہ جات کے کوئی نقصانات نہیں ہیں،خدمت خلق کے جذبے سے اس نیکی کے کام کو کیا جائے،

ہمارا کوئی بچہ ان سے محروم نہ رہے۔روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے جس سے ہمیں اپنے شہریوں کے تعاون اور اپنے ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے،

ہم جلد ہی ان حفاظتی ٹیکوں کا اپنا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔اجلاس میں مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی و آگاہی اقدامات جاری ہیں.ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ویگن سٹینڈ پر ڈرائیورز اور

مسافروں کو سموگ کے دوران محتاط ڈرائیونگ اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا. انچارج یونٹ ذیشان احمد نے بتایاکہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گا. مالکان گاڑیوں کی مرمت کرکے شاہراہوں پر لائیں.

مسافر ماسک کا استعمال کریں. سموگ اور دھند میں گاڑیوں کی لائٹس بہتر کریں.

اس موقع پر سموگ سے بچاؤ بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جواد کلیم اللہ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیاگیاہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

وہ اس سے قبل ڈیرہ غازیخان میں بطو رایس ڈی او، ایکسیئن پبلک ہیلتھ کام کر چکے ہیں.

جواد کلیم اللہ کی تعیناتی پر سید اعجاز حسین بخاری سمیت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و سٹاف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے

ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پنجاب فٹ بال انڈر 21چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان ٹیم کے ٹرائلز بدھ 24نومبر کو تین بجے سہ پہر الہلال فٹ بال گراونڈ سنٹر آف ایکسی لینس ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو ں گے

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن کے مراسلہ کے مطابق خواہشمند انڈر 21فٹبال کے کھلاڑی اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ٹرائلز میں شریک ہو سکتے ہیں

معلومات کیلئے فوکل پرسن یاسر سعیدسے 03034141799 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

ڈی ایس او نے بتایا کہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والی ٹیم لاہو ر میں ہونے والی پنجاب فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

%d bloggers like this: