مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان: پولیس جنرل پریڈ

ڈیرہ غازیخان : پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔

ڈی ایس پی بخت نصر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.

تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں.

فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے شہر اور مضافات میں دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے تین لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے،کھاد ڈیلروں کی دو دکانیں سربمہر،گیس ری فلنگ کی مشین ضبط،ٹماٹر اور آلو کی زائد قیمت صارفین کو واپس دلائی،مرچ مصالحہ کے نمونے لئے، پٹرول پمپس پر پیمانے

اورمصنوعات کا معیار چیک کیا۔اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر،جبری مشققت اور کم سے کم اجرت کے معاملات بھی چیک کئے۔

اراضی ریکارڈ سنٹر کے علاوہ فیلڈ میں ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات دیکھے. دانش سکول بوائز و گرلز ونگ کا بھی دورہ کیا

متعلقہ افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے چوک چورہٹہ،پل ڈاٹ اور دیگر مقامات پر کھاد کے معاملات چیک کئے۔خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر پانچ ڈیلروں کو تین لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کا مصنوعی بحران اور خود ساختہ نرخ برداشت نہیں کئے جائیں گے۔کھاد کی فراہمی میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے۔سیلنگ توڑنے پر مقدمات درج ہوں گے اور دوبارہ کاروبار نہیں کرنے دیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے سرور والی میں زیگ زائیگ ٹیکنالوجی فنکشنل نہ کرنے اور پرانی طرز پر اینٹوں کی پکائی کرنے پر بھٹہ مالک کو موقع پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے

ایک دن کی مہلت دی۔ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھٹہ سربمہر کردیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو روزانہ پانچ سے زائد بھٹے چیک کرکے کارروائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں خریداروں سے نرخ معلوم کئے۔

ٹماٹر 20 روپے فی کلو اور آلو کے پچاس روپے زائد وصولی پر اضافی رقم واپس دلاتے ہوئے جرمانے اور تھڑا منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی سی ذیشان جاوید نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے

انہوں نے مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔امپورٹڈ اور لوکل چینی کی دستیابی کے علاؤہ اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ وہ سبزی منڈی اور مارکیٹوں میں خریداری کرنے سے قبل نرخ نامے چیک کرکے کنٹرول نرخ پر خریداری کریں۔

گرانفروشی پر انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تعداد 26 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے،ہر مارکیٹ کو فوکس کیا جائیگا،

فرضی گاہک بھیج کر نرخ معلوم کئے جائیں گے۔انہوں نے دکانداروں سے بھی کہا کہ وہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کریں،

ملاوٹ اور مصنوعی بحران برداشت نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے پٹرول پمپس کے پیمانے اور پیٹرولیم مصنوعات کا معیار چیک کیا

۔انہوں نے آگ پر قابو پانے کے آلات چلا کر چیک کرائے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے روڈ کے پیچ ورک اور مفاد عامہ کے دیگر معاملات پر بھی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے گیس کی ری فلنگ پر
جرمانے کئے اور مشینیں ضبط کرائیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کی ری فلنگ خطرناک ہے۔دھماکوں اور آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ انسانی جان اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلے

مصالحہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مخصوص پیکنگ، قیمت،تاریخ تیاری اور مدت معیاد درج کرکے فرخت کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں سے مرچ مصالحہ کے نمونے لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تجزیہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد سموگ ایکٹ کے تحت 34 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ،34 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے موجود سائلین سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ سہولیات کا جائزہ لیا.

انہوں نے فیلڈ میں ڈیجیٹل گرداوری بھی چیک کی. دانش سکول میں بوائز و گرلز ونگ کا معائنہ کیا. بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

زرعی سائنسدانوں نے سبزیوں میں پیوند کاری کو ممکن بنا دیا جس سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور صحت مند فصل حاصل ہوگی انہوں نے کہاکہ

آنے والا وقت جدید ٹیکنالوجی کا ہے، زراعت میں جدت کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بڑھتی آبادی کے ساتھ وسائل کی کمی سے مسائل بڑھ رہے ہیں

اور عصر حاضر میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزید ہے جس سے ہم پیداوار میں ااضافہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر انتظام

سبزیوں کی پیوند کاری کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سیمینار میں شعبہ ہارٹیکلچر کے اساتذہ و طلباء کے علاوہ محکمہ ہارٹیکلچرکے ماہرین نے شرکت کی، شعبہ ہارٹیکلچر کے چیئرمین ڈاکٹر ظہور حسین نے بتایا کہ

کس طرح زرعی سائنسدانوں نے سبزیوں میں پیوند کاری کے عمل کو ممکن بنایا ہے، ہم مختلف انواع کی سبزیوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کر کے پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔

ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر محمد اظہر نواز نے سبزیوں میں پیوند کاری کی تاریخ، اہمیت،مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی. ڈاکٹر محمد اظہر نے پیوند کاری میں روبوٹ کا استعمال

اور مختلف طریقوں کے بارے معلومات فراہم کیں، ڈاکٹر فریحہ شیریں نے سبزیوں کی پیداوارکی اہمیت پر زور دیا

اور سبزیوں کی پیوند کاری اور غذائی عناصرکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمنان نے تمام طلباء، اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

لیہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کیخلاف ایکشن

اعظم چوک لیہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ

600لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج

پانی،کیمیکلز اور پاؤڈر کی مدد سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جدید لیکٹو سکین مشین سے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں پاؤڈر اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ

جعلی دودھ میں قدرتی فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

600لیٹر دودھ،27کلو پاؤڈر اور کیمیکلز برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔رفاقت علی نسوآنہ

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر کولیکشن سنٹر مالک کے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جعلی تیار دودھ مہنگے داموں گھروں اورٹی سٹالز پر سپلائی کیا جانا تھا۔رفاقت علی نسوآنہ

دودھ جیسی بنیادی خوراک میں پاؤڈر،کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

ملاوٹی اور جعلی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف ان ایکشن۔۔۔

6 سو لٹر پائوڈر ملا دودھ تلف،27کلو دودھ بنانے والا پائوڈر اور سامان ضبط،مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار۔

بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سوہن حلوہ شاپ سمیت100فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 55ہزارروپے کے جرمانے عائد،81شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان22نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال کرنے

سوہن حلوہ یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ
چوک اعظم لیہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارتے ہوئے600لیٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا اور مقدمہ ردج کردیا گیا۔

پانی،کیمیکلز اور پاؤڈر کی مدد سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔جدید لیکٹو سکین مشین سے موقع پر کیے گئے

ٹیسٹ میں پاؤڈر اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔جعلی دودھ میں قدرتی فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔600لیٹر دودھ،27کلو پاؤڈر اور کیمیکلز برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر کولیکشن سنٹر مالک کے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

جعلی تیار دودھ مہنگے داموں گھروں اورٹی سٹالز پر سپلائی کیا جانا تھا۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں پاؤڈر،کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

ملاوٹی اور جعلی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی راجن پورمیں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر بیکری یونٹ کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سبزیوں کی کاشت بذریعہ پیوند کاری، ایک جدت

زرعی سائنسدانوں نے سبزیوں میں پیوند کاری کو ممکن بنا دیا جس پیداوار میں اضافہ ہوگا اور صحت مند فصل حاصل ہوگی۔

گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سرپرستی شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر انتظام سبزیوں کی پیوند کاری کے موضوع پر

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں شعبہ ہارٹیکلچر کے اساتذہ و طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شعبہ ہارٹیکلچر کے علاوہ محکمہ ہارٹیکلچرڈیرہ غازی خان و دیگر ماہرین نے شرکت کی،

شعبہ ہارٹیکلچر کے چیئرمین ڈاکٹر ظہور حسین نے شرکاء کو ورکشاپ میں خوش آمدید کہا اور اس تربیتی نشست کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ کس طرح زرعی سائنسدانوں نے سبزیوں میں پیوند کاری کے عمل کو ممکن بنایا

جس سے ہم مختلف انواع کی سبزیوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کر کے پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر محمد اظہر نواز نے سبزیوں میں پیوند کاری کی تاریخ ،

اہمیت اور ان کے مسائل اور ان کا حل بیان کیا۔ ڈاکٹر محمد اظہر نے پیوند کاری میں روبوٹ کا استعمال اور مختلف طریقوں کے بارے معلومات فراہم کی، ڈاکٹر فریحہ شیریں نے سبزیوں کی پیداوار ، عناصر کبیرہ و صغیرہ کی اہمیت پر زور دیا۔

سبزیوں کی پیوند کاری اور غذائی عناصرکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت جدید ٹیکنالوجی کا ہے،

زراعت میں جدت کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بڑھتی آبادی کے ساتھ وسائل کی کمی سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اور عصر حاضر میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزید ہے

جس سے ہم پیداوار میں ااضافہ کر سکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمنان نے تمام طلباء، اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

%d bloggers like this: