دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آلودگی کے عالمی انڈیکس میں باغوں کا شہر لاہور آلودہ ترین قرار

ائیر کوالٹی انڈیکس ،، خطرناک حد تک ،، دو سو انہتر پوائنٹس پر پہنچ گیا

دھندلا موسم،،، زہر آلود فضاء ،، آنکھوں میں جلن ،،، اور سانس لینے میں دشواری

لاہور کی ہوا کو بدستور سموگ نے گھیر رکھا ہے،،،، آلودگی کے عالمی انڈیکس میں

باغوں کا شہر آلودہ ترین قرار ،،،، ائیر کوالٹی انڈیکس ،، خطرناک حد تک ،، دو سو انہتر پوائنٹس پر پہنچ گیا

‎باغوں کے شہر میں آلودگی کے سائے مزید گہرے ،،، سموگ میں خطرناک حد تک کے اضافے نے لاہور میں تشویش بڑھا دی۔

ورلڈ ائیر کوالٹی انڈیکس پر لاہور دو سو انہتر پوائنٹس کے ساتھ فضائی آلودگی میں پہلے نمر پر موجود ہے۔‎

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں قائد اعظم انڈسٹریئل ایریا سرفہرست ،، جہاں انڈکس چار سو سے تجاوز

کرچکا ہے،،،گلبرگ ،، پنجاب یونیورسٹی،، ماڈل ٹاون، ڈی ایچ اے اور جیل روڈ آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہیں۔

‎شہریوں نے سموگ کو صحت کےلیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تازہ آب ہوا اب کہیں میسر نہیں،، آنکھوں میں جلن، شوزش اور سانس لینا مشکل ہو گیا ہے
‎فضائی آلودگی ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔۔۔

‎شہریوں نے حکومت سے ماحول دشمن عناصر کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق

لاہور شہر میں پورا ہفتہ موسم خشک اور سرد رہے گا

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

About The Author