دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان: ہرنائی میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے تین کوئلہ کان مزدور جانبحق

ہرنائی میں تحصیل شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے گزشتہ شب کوئلہ کان پر موجود افراد پر رات گئے حملہ کیا

ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں حملہ اوروں کی فائرنگ سے کوئلہ کان کے تین مزدور جانبحق

لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی

بلوچستان کے علاقے ضلع ہرنائی میں تحصیل شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے گزشتہ شب کوئلہ کان پر موجود افراد پر رات گئے حملہ کیا

لیویز ذرائع کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ سے کوئلہ کان میں کام کرنے والے تین مزدور موقع پر ہلاک ہوگئے۔

تینوں مزدور ٹھیکدار امان اللہ تارن کے کوئلہ کان میں کام کررہے متھے ۔

مزدروں کی شناخت جمعہ خان ولد اختر محمد،رحمت اللہ ولد عبدالہادی اور عزت اللہ ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق افغانستان کے علاقے قندھار سے ہے۔

لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردی گئی

About The Author