جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پیٹرول پمپ پر جعلسازی کی انوکھی واردات

ملازم کارڈ لے کر منیجر کے پاس آیا تو پیچھے سے کار سوار فرار ہوگئے۔۔۔

کراچی میں عائشہ منزل کے پیٹرول پمپ پر جعلسازی کی انوکھی واردات پیش آئی

مبینہ طور پر سرکاری نمبر پلیٹ اور پولیس لائٹ لگی گاڑی میں سوار افراد جعلی کارڈ پر

پیٹرول ٹینک بھرواکر فرار ہوگئے

عائشہ منزل کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر کالے شیشوں کی حامل ہنڈاسوک کار میں سوار افراد نے

پیٹرول ٹینک فُل کرانے کے بعد پمپ ملازم کو کارڈ تھمایا

پمپ ملازم کارڈ لے کر منیجر کے پاس آیا تو پیچھے سے کار سوار فرار ہوگئے۔۔۔

پیٹرول پمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کار میں 3 ہزار 3 سو روپے سے زائد کا فیول ڈالاگیا کارڈ چیک کیا گیا

تو رقم موجود نہیں تھی ،پمپ انتظامیہ کے مطابق جعلسازی کرنے والوں نے گاڑی پر سرکاری نمبر

پلیٹ اور پولیس لائٹ لگا رکھی تھی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے کار کی

نمبر پلیٹ چیک کی گئی تو وہ بھی جعلی نکلی۔۔۔

About The Author