جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صباء قمر علی ظفر کے وکیل کے تلخ سوالات پر برہم

عدالت میں میشاء شفیع کی والدہ صباء حمید کے بیان پر جرح جاری

لاہور:

سیشن کورٹ ، علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت

عدالت میں میشاء شفیع کی والدہ صباء حمید کے بیان پر جرح جاری

صباء قمر علی ظفر کے وکیل کے تلخ سوالات پر برہم ہو گئی

آپ ایسے سوالات نہ کریں، جسکے متعلق میں نہیں جانتی، صبا حمید

آپ سولات کے واضح جواب دیں، وکیل علی ظفر

میشاء وٹس اپ گروپ میں لکھتی ہے کہ میں اس جیمنگ سیشن کو خوبصورت ترین قرار دیتی ہوں، وکیل علی

ظفر

میں اس وٹس اپ گروپ میں نہیں ہوں، صباء حمید

میرے خیال سے ہراسمنٹ کے بعد عورت کو مر جانا چاہئے، صباء حمید

صباء حمید عدالت میں جزباتی ہو کر اونچا اونچا بولنے لگی

عدالت نے صباء حمید کو آہستہ بولنے کا کہا

میں صرف سولات ہی پوچھ رہا ہوں آپ سے لڑ تو نہیں رہا، وکیل علی ظفر

میشاء شفیع اسی تصویر کو فیس بک اکاؤنٹ پر جمینگ سیشن کے تین دن بعد لگاتی ہیں کہ علی ظفر کے ساتھ

یہ یاد گار رہا، وکیل علی ظفر
یہ ہو سکتا ہے لیکن مجھے یہ پوسٹ یاد نہیں ہے، صباء حمید

میشاء شفیع نے عفت عمر کو کیا بتایا تھا، وکیل علی ظفر

مجھے اس بات کا کنفرم نہیں ہے لیکن میں نے عفت عمر کو بتایا تھا، صباء حمید

اگر ایسی بات ہے تو ہم اپنے ویڈیو لنک کی درخواست دائر کر دیتے ہیں، وکیل میشاء شفیع

اس پر ہم آج ہی بحث کر لیتے ہیں، وکیل علی ظفر

آپ یہ بتائے کہ سچ کون بول رہا ہے آپ، عفت عمر یا میشاء، وکیل علی ظفر

ہم تینوں سچ بول رہی ہیں، صباء حمید

About The Author