نومبر 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت۔۔۔

ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ,3 ہزار 20 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے

عائد،669 ساشے گٹکا , 30 کلو ملاوٹی مرچیں تلف,201 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 10 نومبر:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیم کی ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

جدید لیکٹوسکین مشین سے دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔

ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 ہزار 20 لٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں پان شاپ کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔669 ساشے گٹکا موقع پر تلف کر دیا گیا۔

مزید رحیم یار خان میں سپر سٹور کو ملاوٹی مرچیں فروخت کرنے اور سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر یکساں 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ڈیرہ غازیخان اور سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی سمیت

متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت
کی۔

ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے،

جن سکیموں کے فنڈز موجود ہیں ان کے ٹینڈرز اور ورک آرڈر کے مراحل مکمل کئے جائیں،ایسی سکمیں جن پر کام ہو رہا ہے وہاں تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

انہوں نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے متعلق ایشو کو حل کیاجائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بارتھی

میں ملٹی پرپز ہال کی فوری تعمیر کیلئے پیش رفت جاری رکھی جائے،مقررہ مدت کے دوران تمام سکیموں کو ہر صورت مکمل کیا جائے،

وقار کیٹین روڈ کی تکمیل کیلئے دیگر محکمے اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں،ذیشان جاوید نے کہا کہ

تعمیراتی سکیموں میں خام مال اور کوالٹی کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے،غیر معیاری میٹریل کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ہماری ہر سکیم حکومت کے مطلوبہ ضرویات کے عین مطابق ہونی چاہئے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مختلف محکموں سے متعلقہ110میں سے94سکیموں پر کام جاری ہے

جب کہ16مکمل ہو چکی ہیں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 225 سکیموں میں سے212 کی منظور ی دے دی گئی ہے

اور ان میں سے152 کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری کرکے کام بھی شروع کرایا جا چکا ہے

اس کے علاوہ تونسہ اور وہوا کیلئے سپیشل پیکیج کے تحت دیگر سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔ا

انہوں نے بتایا کہ رواں سال22۔2021 کے دوران کالجز،آبپاشی،سکولوں،سٹرکوں ہسپتالوں،سپورٹس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلقہ میگا پراجیکٹس پر 60فیصد کام مکمل کیاجاچکا ہے۔

اجلاس میں اے ڈی پی اور ڈی ڈی سی کی ہر سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت کرتے ہوئے نامور شاعر،ادیب ودانشور عزیز شاھد نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا کلام انسان کو خود شناسی کا شعور عطا کرتا ہے۔

اس موقع پر مقامی شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے علامہ اقبال کی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ

علامہ اقبال اپنے سینے میں مسلمانوں کیلئے درد محسوس کرتے تھے۔وہ مسلمانوں کی عظمت

رفتہ کو بار بار یاد کرتے اور چاہتے تھے کہ مسلم قوم کے نوجوان اپنی ہمت اور جستجو سے اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرلیں۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو نئی نسل سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ

علامہ اقبال نے مسلم قوم کو جگانے کیلئے شاعری کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنایا۔محفل مشاعرہ میں صاحب صدر عزیز شاھد، مہمانان خصوصی سلیم فراز،امجد بلوچ،میجر(ر) اعظم کمال

شیراز غفور کے علاوہ سلیم قیصر،محبوب جھنگوی،جہانگیر معید،شہباز اکمل،یاسین بلوچ،ڈاکٹر عبداللہ سفیر،واحد بخش ثاقب اور عباس فانی سمیت دیگر

شعرائے کرام نے اپنے کلام کے ذریعے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پہلے جنوبی پنجاب سکول اولمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جب کہ

کھلاڑی طلبا و طالبات جیت کی امنگ لئے اپنے مدمقابل کو پچھاڑنے کیلئے اپنی طاقت،
مہارتوں اورصلاحیتوں کو آزما رہے ہیں۔

سپورٹس جمنیزیم ڈیرہ غازی خان میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے کھلاڑیوں کے مابین بیڈمنٹن بوائز اور گرلز کے مقابلے ہوئے۔

بوائز بیڈمنٹن کے مقابلے بہاولپور اورخانیوال،لوہراں اور لیہ،خانیوال اور مظفرگڑھ، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے

ان مقابلوں میں بہاولپور،لیہ اور وہاڑی اضلاع کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔بیڈمنٹن گرلز کے مقابلے خانیوال اور مظفرگڑھ،لودہراں اور لیہ،خانیوال اور بہاولپور،بہاولنگر

وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے۔ان مقابلوں میں خانیوال، لیہ،بہاولپور،بہاولنگر اور وہاڑی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ 100میٹر میں وہاڑی کی سندس عابد،200میٹر ریس میں بہاولنگر کی عائشہ،800میٹر ریس میں لیہ کی اقصی کنول

ڈکس تھرو میں رحیم یار خان کی عروج فاطمہ،نیزہ تھرو میں بہاولنگر کی قوم جاوید،لانگ جمپ میں وہاڑی کی سندس عابد اور ہائی جمپ میں بہاولنگر کی مومنہ شہزادی نے

کامیابی حاصل کیں۔اسی طرح ضلع لیہ کی اقصیٰ کنول نے بیسٹ اتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ضلع بہاول نگر کی طالبات نے چار مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کر کے میدان مار لیا۔ شارٹ پٹ (گولہ پھینکنے) کی مقابلوں میں

ڈیرہ غازی خان کی انیتا بی بی نے طلائی تمغہ، رحیم یار خان کی عروج فاطمہ نے نقرئی اورمظفرگڑھ کی ثناء فرید نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

بہاول پور کی حمیرا عبدالجبار نے نقرئی اور مظفرگڑھ کی ثناء فرید نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

نیزہ بازی کے مقابلوں میں بہاول نگر کی انعم جاوید نے طلائی، بہاول پور کی رمشاء ناز نے نقرئی اور وہاڑی کی سحرش ممتاز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہاکی کے مقابلوں میں ڈیرہ غازی خان نے ملتان کو صفر کے مقابلے میں چار وہاڑی نے مظفرگڑھ کو ایک کے مقابلے میں چھ لودھراں راجن پور کو ایک کے مقابلے

میں چار جبکہ خانیوال نے لیہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

گرلز
کٹیگری میں بھی ہاکی کے چار میچ کھیلے گئے۔ راجن پور اور لودھراں کی ٹیموں کے مابین ہونے والے مقابلے میں راجن پور 1-0 سے فاتح رہا، وہاڑی کی گرلز ہاکی ٹیم نے 2-0 سے ڈیرہ غازی خان اور خانیوال کی گرلز ہاکی ٹیم نے 1-0 سے مظفر گڑھ کو شکست سے

دو چار کیا جبکہ ملتان اور لیہ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ برابر رہا.

ملتان میں کھیلے جانے والے بوائز کٹیگری میں فٹ بال کے مقابلوں میں لودھراں نے 1-0 سے ڈیرہ غازی خان، خانیوال نے 2-0 سے راجن پور اور لیہ نے 1-0 سے ملتان کو شکست سے دوچار کیا۔ بہاول پور میں کھیلے جانے والے والی بال کے بوائز کٹیگری کے

مقابلوں میں بہاول نگر نے ملتان، بہاول پور نے نے وہاڑی، رحیم یار خان نے لودھراں اور خانیوال نے ملتان کو شکست دی

جبکہ والی بال کے گرلز کٹیگری کے مقابلوں میں مظفرگڑھ نے لودھراں، وہاڑی نے ڈیرہ غازی خان، لیہ نے ملتان اور خانیوال نے راجن پور کو شکست دی۔

بیڈمنٹن کے گرلز کٹیگری کے مقابلوں میں رحیم یار خان نے لیہ، بہاول پور نے مطفر گڑھ، بہاول نگر نے ڈیرہ غازی خان، ملتان نے راجن پور اور رحیم یار خان کی ٹیم نے

لودھراں کو شکست دے دی۔ بیڈمنٹن کے گرلز کٹیگری کے مقابلوں میں لیہ کی ٹیم نے رحیم یار خان، بہاول پور کی ٹیم نے مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے بہاول نگر،

ملتان کی ٹیم نے راجن پور اور رحیم یار خان کی ٹیم نے لودھراں کو شکست دی۔ گرلز کٹیگری میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بہاول پور نے راجن پور

رحیم یار خان نے لیہ، بہاول نگر نے مظفر گڑھ، خانیوال نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان نے راجن پور کی ٹیموں شکست دی۔

بوائز کٹیگری میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں راجن پور نے بہاول پور، رحیم یار خان نے لیہ، بہاول نگر نے مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان نے خانیوال اور راجن پور نے ملتان کو شکست دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،تاجروں، صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق ضلع بھر میں آٹا بیس کلوکاتھیلہ 1100روپے، دس کلو ساڑھے پانچ سو روپے،دال چنا سپریم138روپے،دال چنا موٹی 125روپے،دال چنا باریک 120 روپے،

دال مسور باریک غیرملکی182روپے،دال مسورموٹی غیرملکی 163روپے،دال ماش دھلی ہوئی چمن 225روپے دال ماش دھلی ہوئی برما 210 روپے،

دال مونگ دھلی ہوئی122روپے،چنا سفید موٹا 180 روپے،چنا سفید باریک 152 روپے، بیسن125روپے،چاول سپرکرنل کچی114روپے

اور پکی 115روپے،چاول
کرنل چھوٹی75روپے،چاول اری سکس50روپے، سوجی68روپے، میدہ68روپے،دودھ فی

لیٹر85روپے، دہی90 روپے،چھوٹا گوشت750روپے،بڑا گوشت450 روپے فی کلو،تندوری روٹی سوگرام7روپے،خمیری روٹی8 روپے

سادہ نان سو گرام10روپے،چینی سفید غیر ملکی امپورٹڈ90روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ضلع بھر کے لئے نئی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے،اب تمام دکان داروں کو نئے ریٹس کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنا ہوں گی

کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت قائم ای روزگار سنٹر کی تقریب تقسیم اسناد مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فارغ التحصیل طلباء طالبات میں اسناد تقسیم کیں گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل تھے جبکہ

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یاسر بھٹہ، فوکل پرسن ای روزگار سکیم حنا ارشد اور انچارج لیبارٹری حسن ستار بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی میں ای روزگارمرکز سے تین سو سے زائدبے روزگار نوجوان طلباء و طالبات ا ب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں

اور اس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح پر غازی یونیورسٹی کے ای روزگار مرکز کی کارکردگی کی تعریف کی۔

یہ منصوبہ حکومت کا انقلابی قدم ہے جس کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں

اور ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ

کورونا جیسی وباء کے دنوں میں بے روزگار نوجوانوں کو صرف ای روزگار سکیم سے مہارت ملی ہے اور وہ اپنا روزگارکمانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ای روزگار سکیم نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مایوسی میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کیاہے۔

انہوں نے غازی یونیورسٹی کی طرف سے ای روزگار پراجیکٹ پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے ای روزگار سکیم کے کامیاب طلبا ؤطالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سکول اولمپکس کی مشعل گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان پہنچی. مشعل کا سفر بہاولپور کے نواب سے شروع ہوا اور بہاولنگر کے برق رفتار

وہاڑی کے کھلاڑی،خانیوال کے خطرناک، لیہ کے لجپال، مظفرگڑھ کے نڈر، ملتان کے مشتاق

لودھراں کے جوان، رحیم یار خان کے یاران اور راجن پور کے رستم سے ہوتی ہوئی

ڈیرہ غازیخان کے غازی تک پہنچی. سکول اولمپکس کی سپورٹس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے دوران مشعل کا سفر دہرا یاگیا

او ر کھلاڑیوں نے اولمپکس کی مشعل روشن کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ

ڈینگی مچھر کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے،تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی جاری رکھیں

ہماری جدوجہد جاری رہی تو ہم ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ،ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے والے جگہوں میں اضافی ٹیمیں تعینات کی جائیں

ڈینگی کا پھیلاؤ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،سرویلینس کو بہتر،فیلڈ میں متعین ٹیموں کو متحرک کیا جائے

ہمیں ڈینگی لاروا کی پیدائش کو روکنا ہوگا، کوآرڈی نیشن بہتر کرنے کے علاوہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو بڑھایا جائے

مشتبہ جگہوں کی پڑتال کو ممکن بنایا جائے اور اس دوران پیش آنے والے ایشوز کو فوری حل کیا جائے،کسی جگہ بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

اجلاس میں تمام محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈ یرہ غازیخان نے میٹرک او رانٹر میڈیٹ کے امتحانات 2022کیلئے پیپرسیٹر، ہیڈ/سب ایگزامینرز سے درخواستیں 18نومبر تک بورڈ کی

ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر طلب کر لی ہیں. سربراہ ادارہ سے تصدیق شدہ ہارڈ کاپی انچارج سکریسی برانچ کو جمع کرائی جاسکے گی.

کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر کے مراسلہ کے مطابق پیپر سیٹر اور ہیڈایگزامینر کے میٹرک سطح کیلئے کم سے کم تعلیم

گریجویشن، انٹر میڈیٹ کیلئے کم سے کم ماسٹر ڈگری کے علاوہ پیپر سیٹر کیلئے دس سال ہیڈایگزامینر کیلئے کم سے کم سات سال اور سب ایگزامینرکیلئے دو سے

تین سالہ تدریسی تجربہ لازمی قرار دیاگیا ہے. مزید معلومات کیلئے بورڈ برانچ سے رجوع کیا جاسکتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خزانہ کے معاملات کو آن لائن کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان سید بلال مصطفی ہمدانی نے

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان ریجن رحیم طلب سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اب تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کی پے رول سمری، پے رول رجسٹر اور ملازمین کے پے

رول سلپ ایک کلک کے ذریعے ان کے آفیشل ای میل ایڈریس پر بروقت آن لائن کر دی جائے گی جس سے وقت کی بچت کے ساتھ اعتراضات اور دیگر پیچیدگیوں سے بچا جاسکے گا.

انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو مراسلہ بھی جاری کیاگیا ہے

سربراہان اور ڈی ڈی اوز سے ان کے کاز سنٹر کے مطابق ای میل ایڈریس مانگے گئے ہیں تاکہ آئندہ ماہ سے آن لائن نظام کو حتمی شکل دی جاسکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پولیس پنجاب اورایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے

اپنی ٹیم کے ساتھ ضلع ڈیرہ غازی خان کے بس سٹینڈ، گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی اور ٹریکٹرز ٹرالی سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو سموگ و دھند اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے

حوالے سے لیکچرز دیئے. انہوں نے کہا کہ سموگ و دھند کی صورت میں ماسک و چشمے کا استعمال کریں

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے انہوں نے کہا کہ

سموگ اور دھند کی صورت میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں اگلی گاڑی سے فاصلہ مناسب رکھیں اور ونڈ سکرین کو وقفے وقفے سے صاف کرتے رہنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ

اپنی گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کریں فٹنس کا مکمل خیال رکھیں اور بروقت ٹیوننگ اور موبل آئل چینج کروائیں.

اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹریکٹر ٹرالیوں کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹرز بھی لگائے تاکہ سموگ و دھند اور رات کے اوقات میں حادثات سے بچا جا سکے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے لوہا مارکیٹ مسلم ٹاؤن میں منعقدہ سیمینار سے

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکشہ کی بیک لائٹ اور ریفلکٹر پٹی لگوائیں، اوور لوڈ سے اجتناب کریں اور سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک اور عینک کا استعمال کریں.

اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے بھی لیکچر د یا اور شرکاء میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ سخت۔۔۔
215

فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 180 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 9 نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں معروف ریسٹورنٹ کو پروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسی طرح مظفر گڑھ میں کریانہ سٹور کو کھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزیدراجن پور میں 2 ہوٹلز کو 22 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

گوشت میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس امتیاز احمد وڑائچ نے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی کاموں

اور فیلڈ سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کی غربت کا خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے ۔

محکمہ زراعت جنوبی پنجاب اس مشن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔علاقہ کی پسماندگی دور کرنے اور کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے کیلئے متعدد منصوبوں پر

کام جاری ہے۔فصلوں اور باغات کی پیداوار میں اضافہ اور پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جدید نظام آبپاشی سبسڈی پر فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے صرف کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کے تحت جاری سکیموں پر90فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے واٹر مینجمنٹ کے تحت واٹر سٹوریج ٹینک اور تالاب چیک کئے جبکہ سوئل کنزرویشن کے سپل وے ودیگر سکیموں کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا جملہ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔

اس دوران سرکل وائز پولیس پرفارمنس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات،

چوری شدہ مال کی برآمدگی، ملزمان کی گرفتاری، منشیات کے خلاف کاروائی، ناجائز اسلحہ کے خاتمے، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری

اور معاشرتی جرائم کے خلاف کی جانے والی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام مقدمات جتنے بھی زیر تفتیش ہیں ان کو میرٹ پر سنتے ہوئے بروقت یکسو کریں جبکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اور ملزمان کوچالان کیے جانے کے

حوالے سے اظہاربرہمی کرتے ہوئے جملہ پولیس افسران کو سختی سے تاکید کی کہ

اس ضمن میں کاروائی کو مزید بہتربنایا جائے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی تھانہ میں غیر قانونی حراست اور تشددکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

اور جملہ ایس ایچ اوز اپنے مقررہ وقت میں تھانہ میں موجود رہیں اور عوامی شکایات سنیں ان کی موجودگی کو نہ صرف ڈی پی اوآفس بلکہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب تک آن لائن مانیٹر کیا جارہا ہے

عوام کی شکایات کا ازالہ مقامی اور تھانے کی سطح تک یقینی بنایا جائے تاکہ کسی شکایت یا زیادتی کی صورت میں انھیں تکلیف اٹھا کر ڈی پی او آفس نہ آنا پڑے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، ہوائی فائرنگ، جواریوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے مزید کہا کہ پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایچ اوز سے ان کے سرکل میں کرائم میٹنگ کرتا رہوں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی روایت کے احیاء، طلباء و طالبات میں نظم وضبط، سپورٹس مین سپرٹ اور صحت مندانہ

سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سکول اولمپکس گیمز کا انعقاد جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کی گرلز و بوائز ٹیمیں ڈیرہ غازی خان میں مختلف کھیلوں کی

سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ مذکورہ ٹیموں کی ٹرانسپورٹیشن اور قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے اچھی ساکھ کے حامل کنٹریکٹر کا انتخاب کیا گیا

جو ڈیرہ غازی خان کے بارہ مختلف مقامات پر قیام پذیر تقریباً دو ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی طلبہ کو کھانا فراہم کر رہا ہے۔

گزشتہ رات ایک مقام سے پانچ بچیوں کے پیٹ خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر ان کو فوری ہسپتال منتقل کر کے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا

اور طبیعت بحال ہونے پر انہیں ان کی قیام گاہ پر پہنچا دیا گیا۔ بعدازاں ان طالبات نے اپنی متعلقہ کھیلوں میں بھی شرکت کی۔

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن سمیت دیگر تعلیمی افسران کو سکول اولمپکس کے

دنوں میں ڈیرہ غازی خان میں قیام رکھنے اور ذاتی طور پر طلباء و طالبات کی رہائش، خوراک

ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات کا اہتمام اور نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے متعلقہ قیام گاہ کا دورہ کر کے بچیوں سے خیریت دریافت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر ) کو اس حوالے سے انکوائری کا حکم دیا

اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان کو ہدایت کی کہ وہ سکول اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی طلبہ کو معیاری خواراک کی

فراہمی یقینی بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

About The Author