مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر وگرام کے تحت شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں،ڈینگی لاروا اور سموگ خاتمے کیلئے ٹیمیں متحرک کی جائیں،کورونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کو ہر صورت حاصل کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خدمت آپکی دہلیز،پرائس کنٹرول،ڈینگی،سموگ اور کورونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک پر مظفرگڑھ

لیہ اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز مہم میں شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہورہے ہیں،

صفائی و ستھرائی اور بنیادی سہولیات کو ممکن بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بناکر مفاد عامہ کو یقینی بنایا جائے

گندگی ڈھیروں کے انبار دوبارہ قائم نہ ہونے دئیے جائیں،واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے جائیں،صفائی عملہ کی مانیٹرنگ کی جائے

غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس حکومتی ہدایات پر عمل کریں،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں،بڑے ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں

روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال قائم کریں۔کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں سموگ اور ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے متحرک ٹیموں کو فیلڈ میں جاکر چیک کریں

صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے ہمیں بحیثیت کل جدوجہد کرنا ہوگی،سموگ قدرتی آفات کی ایک قسم ہے

حالات کی سنگینی کے پیش نظر کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکا جائے،بھٹوں پر آلودگی کا باعث بننے والے میٹریل کو جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات سمیت شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کیا جائے،ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کو اس کی افادیت بارے قائل کیا جائے

روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کا حصول ممکن بنایا جائے،کورونا ویکسین کی آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔اجلاس میں متعلقہ امور بارے ڈویژن کے تمام اضلاع میں کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائے جس کیلئے سبزی منڈی سے لے کر پرچون سطح کی قیمتوں پر نظر رکھنا ہوگی۔

دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرائے جائیں۔چینی، آٹا سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گھر گھر کرونا ویکسی نیشن مہم میں ڈیرہ غازی خان اور لیہ کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور وہ گرین زون میں داخل ہوچکے ہیں دیگر اضلاع بھی کارکردگی کو بہتر

بنائیں۔ تعلیمی اداروں میں بارہ سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن 15 نومبر تک مکمل کرائی جائے۔

مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ڈینگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ خلاف ورزی پر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کی کامیابی کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے۔ میونسپل سروسز، صفائی اور سیوریج کے معاملات میں بہتری لانے کے ساتھ عوامی مسائل بروقت حل کئے جائیں۔

عوام کی جائز شکایات کے ازالہ اور مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی اور کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی

کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاروں اضلاع کے 111 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دس روز کے دوران مارکیٹوں کے 9894 معائنے کئے اور 2088 مقامات پر گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور

پرائس کنٹرول ایکٹ کی دیگر خلاف ورزی پر 67 مقدمات درج کرکے 67 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا۔1964700 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 108 دکانیں سربمہر کی گئیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے مقامی بس ٹرمینل پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

گاڑیوں کی مناسب مینٹی نینس کرائی جائے. انہوں نے کہاکہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک اور عینک کا استعمال کیاجائے.

انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری اور اوورلوڈ سے اجتناب کیا جائے انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے ڈرائیورز کو سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی دی.

اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے سپورٹس جمنیزیم،تعلیمی بورڈ اور کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں

اور کھلاڑی اپنے حریفوں کو شکست دینے کیلئے اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔

سپورٹس جمنیزیم ڈیرہ غازی خان میں بیڈمنٹن گرلز کے سیمی فائنل کا مقابلہ ملتان اور بہاولپور کے مابین کھیلا گیا

جس میں بہاولپور کی ٹیم فاتح رہی۔بوائز کا دوسرا سیمی فائنل رحیم یار خان اور بہاولنگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بہاولنگر کی ٹیم نے کامیابی

حاصل کی۔ٹیبل ٹینس بوائز کے بہاولنگر اور راجن پور کے میچ میں بہاولنگر فاتح رہا۔گرلز مقابلے میں بہاولپور کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،

والی بال بوائز کے سیمی فائنل میں بہاولپور کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ہاکی بوائزکا مقابلہ بہاولپور اور خانیوال کے مابین کھیلا گیا

جس میں بہاولپور نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

فٹبال بوائز کے سیمی فائنل میں بہاولپور کی ٹیم فاتح رہی جبکہ

ہاکی گرلز کے سیمی فائنل میں بہاولنگر کی ٹیم اپنے حریف کو پچھاڑ دیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں تعلیم القرآن کورسز، ناظرہ قرآن پاک، حفظ قرآن پاک اور ترجمہ قرآن پاک کے تحریری امتحان کا انعقاد کیاگیا

جس میں 81اسیران نے شرکت کی۔ 20اسیران نے ناظرہ قرآن مجید، ا یک نے حفظ قرآ ن مجیداور 60اسیران نے تعلیم القرآن کورسز کا امتحان دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات پر اسیران کی فلاح وبہبود اور انکو معاشرے کا بہترین شہری بنانے کیلئے مختلف اداروں کے تعاون سے دینی امتحانات کیلئے کمیٹی بنائی گئی

جس نے اپنی موجودگی میں ان اسیران کا امتحان لیا۔کمیٹی میں ٹرسٹ جمعیت تعلیم القرآن لاہور،

محکمہ اوقاف، محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کے نمائندے شامل تھے۔یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

دوران جنرل ہولڈ پولیس تھانہ صدر اور پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائیاں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ حسنین رضا ولد اللہ ڈتا فلٹر پلانٹ کے ساتھ ٹھہرا منشیات فروخت کر رہا ہے

جس پر پولیس تھانہ صدر نے فوری ریڈ کیا اور ریڈ کے نتیجے میں منشیات فروش حسین رضا ولد اللہ ڈتا قوم سپل سکنہ اختر کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور 110 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

جبکہ اسی طرح پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

منشیات فروش صہیب سرمد ولد پیر محمد سرمد قوم بودلہ سکنہ کوٹلہ مغلاں سے 140 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔منشیات فروش ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور ایس پی انویسٹیگیشن زوہیب نصراللہ رانجھا کی ہدایت پر ڈی ایس

پی سٹی ریحان رسول کی سپر ویژن میں ایس ایچ او گدائی چوہدری شاہد رضوان معہ ٹیم نے جناح کالونی کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوۓ

دیسی شراب کی چالو بٹھی پر ریڈ کر کے 600 لٹر دیسی شراب کے 6 ڈرم برآمد کر کے مقدمات درج کر دئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان نعہ ٹیم نے عادی شراب فروش کو گرفتار کر لیا

ملزم نے شراب کی چالوبٹھی کا انکشاف کیا جس پر ریڈ کر کے مزید شراب برآمد کر لی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمات مقدمہ نمبر 851/21 مورخہ 11/11/2021 بجرم 3/4/4/79 اور مقدمہ نمبر 854/21 مورخہ 11/11/2021 بجرم 3/4/4/79 درج ہوئے

اور ملزم غلام عباس ولد قاسم قوم صدقانی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم غلام عباس اور اسکا بھائی شہزاد صدقانی جو کہ عادی شراب فروش ہیں جن پر پہلے بھی مقدمات ہو چکے ہیں

اہل علاقہ نے اس کاروائی پر ایس ایچ او گدائی چوہدری شاہد رضوان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرایس ایچ او گدائی شاہد رضوان نے کہا ہے کہ

تھانہ گدائی میں سماج دشمن عناصر، شراب فروشوں،منشیات فروشوں اور جواریوں کے لئے کوئی جگہ نہ ہے اور علاقہ کے ان ناسوروں سے نجات دلائیں گے

اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر کے وژن کے مطابق پولیس اپنی بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں گے

اور تھانہ گدائی کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول اولمپکس گیمز میں بہاولپور ڈویژن کے تمام اضلاع فائنل میں پہنچ گئے ہیں

سکول اولمپکس گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں لیہ اور رحیم یار خان کی گرلز ٹیموں کا مقابلہ ایک

ایک گول سے ٹائی ہو گیا۔ بہاولنگر نے مظفرگڑھ کو

بہاولپور وائٹ نے لودھراں کو اور وہاڑی نے بہاولپور گرین کو

شکست دے دی جبکہ بوائز کیٹیگری کے مقابلوں میں رحیم یار خان نے لودھراں کو،خانیوال نے بہاولنگر کو،ڈیرہ غازی خان نے بہاولپور گرین اور بہاولپور وائٹ نے مظفرگڑھ کی ٹیم کو شکست دیکر

کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں بہاولپور وائٹ کی گرلز ٹیم کا مقابلہ ملتان سے ہوا جو بہاولپور وائٹ نے جیت لیا جبکہ گرلز کیٹیگری کے دوسرے سیمی فائنل میں بہاولنگر نے وہاڑی کو شکست دیکر فائنل تک

رسائی حاصل کرلی۔ بوائز کیٹیگری میں سیمی فائنل کے مقابلوں میں رحیم یار خان نے ڈیرہ غازیخان کو جبکہ بہاولپور وائٹ نے خانیوال کو ہراکر کامیابی حاصل کی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

جنوبی پنجاب سکول اولمپیکس کی اختتامی تقریب 12 نومبر کو دو بجے دن

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی جس میں وزراء،مشیر سمیت پارلیمنٹیرینز

جنوبی پنجاب کے افسران،کھلاڑی اور مختف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

%d bloggers like this: