لاہور کی اوپن مارکیٹ میں امپورٹڈ چینی کی سپلائی جاری ہے
ڈی سی لاہور کے مطابق امپورٹڈ چینی کی فروخت نوے روپے میں جاری ہے۔
شہر کی بڑی ہول سیل مارکیٹ اکبری منڈی میں مقامی چینی کا لین دین بند ہے
ڈی سی لاہور کے مطابق امپورٹڈ چینی نوے روپے فی کلو جبکہ پچاس کلو کا تھیلا چار ہزار
تین سو پچاس روپے میں دستیاب ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق
اکبری منڈی میں تین روز سے مقامی چینی کی سپلائی بند ہے۔
چینی کی فروخت سرکاری ریٹ پر یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی انسپیکشن جاری ہے۔
ڈی سی لاہور نے ہدایات دی ہیں کہ اگر کوئی تاجر مقامی چینی بیچنا چاہتا ہے
تو قیمت نوے روپے ہوگی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے ایریاز میں چینی نوے روپے
کلو میں فروخت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،