مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بڑھتی مہنگائی سےاسکولز بیگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

مارکیٹ میں ساڑھے تین سو تک فروخت ہونے والے بیگ کی قیمت ساڑھے چھ سو سے سات سو ہو گئی

بڑھتی مہنگائی بچوں کی تعلیم پر بھی اثر انداز ہونے لگی

کپڑا مہنگا ہونے پر اسکولز بیگ کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں

پانچ سو والا بیگ ایک ہزار سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے

اسکول کے بچوں کی ڈھیروں کتابیں اور کاپیاں رکھنے کیلئے بیگ ضروری

مگر والدین خریدیں تو کیسے،، دوسری چیزوں کی طرح اسکول بیگز کی قیمتیں بھی دوگنی ہو گئی ہیں

مارکیٹ میں ساڑھے تین سو تک فروخت ہونے والے بیگ کی قیمت ساڑھے چھ سو سے سات

سو ہو گئی،، پانچ سو والا بیگ اب ایک ہزار روپے میں مل رہا ہے

شہری، اتنی سکت نہیں رہی کہ بچوں کو بیگز خرید کر دیں، قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں

دکانداروں کے مطابق کپڑا اور بیگز میں استعمال ہونیوالی دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں

اس لیے بیگز کے ریٹس میں اضافہ ہوا

دکاندار، چھ ہزار کی زپ کا بنڈل تھا وہ اب پندرہ ہزار کا ہو گیا ہے، کپڑے کا تھان چھ ہزار کا تھا اب وہ اٹھارہ ہزار تک پہنچ گیا ہے

شہری ہوں یا دکاندار،، سب کا یہی کہنا ہے حکومت مہنگائی پر قابو پائے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو سکے۔

%d bloggers like this: