نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: آلودگی اور سموگ کے باعث دمہ اور نمونیا کے مریضوں میں اضافہ

طبی ماہرین نے اسموگ کے خاتمہ کی پالیسی سازی میں بہتری کا مطالبہ کر دیا

لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی، شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کیلئے بھی درد سر بن گئی

اسپتالوں میں دمے، گلے اور سینے میں جلن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

طبی ماہرین نے اسموگ کے خاتمہ کی پالیسی سازی میں بہتری کا مطالبہ کر دیا

حکومتی اقدامات ناکافی ٹھہرے،، باغوں کے شہر میں آلودگی کے ڈیرے،، فضاء میں موجود اسموگ طبی ماہرین کیلئے بھی چیلنج بن چکی ہے

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں دمہ اور نمونیا کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے،، ڈاکٹرز

کے مطابق سموگ کے باعث گلے کی خرابی، آنکھوں اور سینے میں جلن جیسے مسائل بڑھ

رہے ہیں، ایسے موسم میں احتیاط ضروری ہے

ڈاکٹر عروسہ کہتی ہیں کہ

ایسے موسم میں ہمارے پاس دمہ کے مریض اور نمونیہ کے مریض بڑھ

جاتے ہیں باہر نکلتے ہوئے احتیاط برتیں

طبی ماہرین نے حکومت سے سموگ کے خاتمہ کیلئے پالیسیز بدلنے پر زور دیا، بولے

پالیسیوں پر عملدرآمد لازمی ہونا چاہئے

ڈاکٹر عمران بھٹی اور ڈاکٹر عدنان کا کہنا ھے کہ حکومت پالیسی تو بنا دیتی ئے لیکن گراونڈ پر عملدرامد نہیں ہوتا۔

ڈاکٹرز نے شہریوں کو انفلوئنزا سے بچاو کی ویکسین لگوانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

About The Author