نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

لاہور سے دوسرے شہروں کو جانوالی گاڑیوں کا کرایہ دو سو روپے تک بڑھایا گیا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیے

لاہور سے دوسرے شہروں کو جانوالی گاڑیوں کا کرایہ دو سو روپے تک بڑھایا گیا ہے

شہریوں کی مشکلات میں اضافہ جاری،، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پے ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیے

لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ تیرہ سو پچاس سے چودہ سو پچاس، مری سترہ سو سے اٹھارہ سو، پشاور سولہ سوسے سترہ سو کر دیا گیا

لاہور سے ملتان کا کرایہ بارہ سو پچاس سے بڑھا کر تیرہ سو، راجن پور کا پندرہ سے سولہ

سو بہالپور تیرہ سوپچاس سے بڑھا کر چودہ سو روپے کر دیا گیا، کراچی کا کرایہ اڑتیس سو

کے بجائے چار ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

مسافر، کرایوں میں اضافے سے غریب آدمی کو فرق پڑے گا حکومتی عہداروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا

مسافر کہتے ہیں کرائے اتنے زیادہ ہو چکے ہیں کہ سفر کرنا آسان نہیں رہا

پانچ سو روپے روزانہ کمانے والا آدمی کیسے سفر کریگا حکومت کرایوں میں کمی کے ساتھ

مہنگائی کو کنٹرول کرے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا گیا

اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے سولہ اکتوبر دو ہزار اکیس میں کرایہ بڑھایا تھا

About The Author