نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

“ میانوالی کا عظیم سپوت ۔۔۔۔۔مولاناکوثر نیازی”||تعارف احسان اعوان

ذوالفقارعلی بھٹو نے انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ انکار نہ کر سکے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہوگۓ۔1970 ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوۓ

احسان اعوان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

———————————————————
ملک کے نامور سیاست دان،عالم دین، خطیب،شاعر، ادیب،اورصحافی مولانا کوثر نیازی 21. اپریل 1934ءکو سرائیکی وسیب کے شہر موسٰی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوۓ ۔ ان کے والد محترم کانام فتح خان نیازی تھا، انہوں نے اپنے اکلوتے بیٹے کا نام محمد حیات خان رکھا۔سکول کے زمانے میں محمد حیات خان کو شاعری کا شوق پیدا ہوا تو انہوں نے اپنا قلمی نام “ کوثر نیازی” رکھ لیا ۔ انہوں نے موسی خیل میں ابتدائ تعلیم مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائ سکول میانوالی سے میٹرک کیا۔
میٹرک کے بعد کوثر نیازی کو لاہور کے سہ روزہ اخبار”کوثر” میں ملازمت مل گئ تو وہ مستقل طور پر لاہور مقیم ہو گۓ ۔ سہ روزہ “ کوثر” کے علاوہ وہ روزنامہ “ تسنیم “ کے مدیر بھی رہے۔بقیہ دینی و دنیاوی تعلیم لاہور میں مکمل کی۔پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو، عربی اور فارسی میں آنرز کیا۔اس دوران وہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گۓ ۔
جنرل ایوب کے مارشل لاء دور میں تحریروں اور تقریروں پر انہیں پانچ سال قید کی سزا ہوئ۔
اس وقت تک وہ چوٹی کے صحافی کی حیثیت سے
ملک بھر میں مشہور و معروف ہو چکے تھے۔
ذوالفقارعلی بھٹو نے انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ انکار نہ کر سکے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہوگۓ۔1970 ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوۓ ۔پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئ تو انہوں نے مذہبی اور اقلیتی امور کے وزیر کے طور پرخدمات انجام دیں۔ اسکے بعد
وہ وزیر اطلاعات و نشریات ، حج و اوقاف مقرر ہوۓ ۔کوثر نیازی تقریبا 20 سال لاہور رہے جب وہ وفاقی وزیر بنے تو اسلام آباد میں گھر بنا کر وہاں منتقل ہو گۓ۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کے دوران مولانا کوثر نیازی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئر مین بنایا گیا۔
مولانا کوثر نیازی کی شاعری کے تین مجموعے اور نثر کی تقریباً چوبیس کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔
وہ 19 مارچ 1996ء کو دماغ کی شریان پھٹنے سے زندگی کا سفر مکمل کر کے اسلام آباد۔ میں اس دنیا سے رخصت ہو گۓ۔
کوثر نیازی کی تصانیف:
—————————-
• انداز بیاں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
• دیدہ ور ( ذوالفقار علی بھٹو)
• زرِ گل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
• مشاہدات و تاثرات ۔۔۔
•کوہ قاف کے دیس میں۔۔
• ذکرِ حسین علیہ السلام
• ۔۔۔۔ ۔۔۔اور لائن کٹ گئ
• مولا علی کرم اللہ وجہہ
• نقش رھگزر۔۔۔۔۔۔۔
• اسلام ہمارا رہنما ہے
• مطالعہ ء تاریخ۔۔،۔
• آئینہ ء تثلیث۔۔۔۔۔۔
• جنہیں میں نے دیکھا
• ذکر رسول ص ۔۔۔۔۔
• سفر ہے شرط ۔۔۔۔۔
• Mirror of trinity
• التثلیث في المراۃ۔ ( عربی
کوثر نیازی کے چند اشعار:۔۔
————-——————-
لے سانس بھی آہستہ یہ دربار نبی ہے۔۔۔۔۔!
خطرہ ہے بہت سخت یہاں بے ادبی کا ۔۔۔۔!
اس شہر کے ذرے ہیں مہ و مہر سے بڑھ کر
جس شہر میں اللہ کےمحبوب کا گھر ہے۔۔!
کوثر مجھے اس جرم سے انکارنہیں ہے۔۔۔
شیدا ہوں دل و جاں سے میں اولاد علی کا
ضرور تیری گلی سے گزر ہُوا ہوگا۔
کہ آج بادِ صبا بے قرار آئ ہے۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے:

احسان اعوان  دیاں لکھتاں پڑھو

About The Author