محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس شہریوں کے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا
لاہور میں دس مقامات پر محکمہ کی جانب سے رکھے باکسز میں فارم ڈالیں
نمبر پلیٹ تین سے چار دن میں آپ کے گھر ہو گی
قطار میں لگنے کا جھنجھٹ نہ ہی محکمہ ایکسائز کے دفتر چکر لگانے کی پریشانی
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس گگھروں میں بھجوانے کیلئے دس مقامات پر باکسز رکھ دیے گئے
مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، باغباپورہ اور بڑے شاپنگ مالز سمیت دوسرے علاقوں میں رکھے
باکسز کے ساتھ فارم بھی موجود ہیں،، جن پر مطلوبہ معلومات درج کر کے باکس میں ڈالیں
اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس گھر بیٹھے حاصل کریں
رضوان شیروانی، ڈی جی ایکسائز، یہ شہریوں کی سہولت کےلیے ایک سکیم شروع کی گئی
ہے جس میں کوئی بھی شہری فارم پر کرکے باکس میں ڈالے یا آن لائن فارم فل کریں تو نمبر
پلیٹس پراپرٹی پر بنوا کر ان کے گھر پر بھجوا دی جائے گی۔
شہریوں نے محکمہ ایکسائز اقدام کو سراہا ہے،، کہتے ہیں اس سے سب کو آسانی ہو گی
شہری، میری گاڑی کی نمبر پلیٹ نہیں ملی تھی اس لیے فارم فل کیا ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے
اب کسی کو لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایکسائز حکام کے مطابق دس روز کے دوران دو سو اکہتر شہریوں کو نمبر پلیٹس ان کے
گھروں پر پہنچائی جا چکی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،