دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی پارٹی قائد کو ان ہاوس تبدیلی کے موقف پر نظر ثانی کی اپیل

جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے خورشید شاہ کا فارمولا بہترین آپشن ہے۔

مرکز اور پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی قائد کو ان ہاوس تبدیلی کے موقف پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔

مسلم لیگ ن کے مفاہمتی گروپ نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ان ہاوس تبدیلی کو ناگزیر قرار دیدیا۔لیگی ذرائع کے مطابق

مفاہمتی گروپ نے پارٹی قائد کو رائے دی ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر مرکز اور پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن کے تمام جماعتیں ان ہاوس تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔حکومتی اتحادی بھی ان ہاوس تبدیلی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں

جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے خورشید شاہ کا فارمولا بہترین آپشن ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے چند روز قبل مرکز اور پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے آپشن کی مخالفت کی تھی۔

ن لیگ کے قائد نے پارٹی کو ان ہاؤس تبدیلی پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر زور دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد ان ہاوس تبدیلی کے موقف پر نظر ثانی کرتے ہیں

یا نہیں فیصلہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔۔

About The Author