مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد راشد اور ڈپٹی سیکرٹری شیخ محمد طاہر نے تونسہ میں کھلی کچہری لگائی.

میونسپل سروسز سے متعلق لوگوں کی شکایات سننے کے ساتھ ازالہ کیلئے احکامات جاری کیے گئے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران موجود تھے.

لوکل گورنمنٹ کے افسران نے بستی ڈونہ میں محکمہ کے جاری ترقیاتی منصوبو ں کا بھی معائنہ کیا. کوالٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کی سرزنش بھی کی.

وارننگ دیتے ہوئے معیار بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں. افسرا ن نے واٹر سپلائی اور صفائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں.

لوکل گورنمنٹ کے افسران نے محکمہ سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کے ساتھ تحریری و زبانی درخواستوں پر انکوائری کے احکامات جاری کیے.

محمد راشد اور شیخ محمد طاہر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی جائز شکایات فوری حل ہوں گی.

عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور عدم دلچسپی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں دن کے اوقات کے دوران بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں

اپنے آفس میں ٹرانسپورٹ مسائل اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ

سردیوں میں ٹرکس،لوڈر،ٹریکٹر،ٹرالیاں اور بھاری گاڑیاں صرف رات آٹھ سے صبح آٹھ بجے تک اور گرمیوں میں رات سات بجے سے نو بجے صبح تک داخل ہوسکیں گی۔

کمشنر نے کہا کہ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ مٹی، ر یت،بجری اور دیگر عمارتی مٹیریل لانے والی گاڑیوں کو ترپال اور کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں گاڑیوں کی محفوظ پارکنگ کیلئے جگہیں مخصوص کرنے کے ساتھ سائن بورڈ نصب کئے جائیں۔

کارپوریشن،ٹریفک پولیس،سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر محکمے فعال کردار ادا کریں۔ کمشنر نے اجلاس میں شہر کی خوبصورتی سمیت متعلقہ معاملات پر بھی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیف الرحمن،

اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،چیف کارپوریشن آفیسرساجد ریاض،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر اور دیگر

افسران موجود تھے کمشنر نے شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے پلان طلب کرلیا۔کمشنر نے کہا کہ

تجاوزات نے شہر کا حسن ماند کردیا ہے۔تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرکے شہر کا حسن بحال کرایا جائے۔

پی ایچ اے بھی شہر کی خوبصورتی کیلئے جامع منصوبہ بندی کرے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے صفائی،پرائس کنٹرول،ڈینگی، کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات کی چیکنگ کیلئے اچانک معائنے کئے۔قصابوں کو جرمانے،کاٹھ کباڑ اور تجاوزات ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض اور دیگر ہمراہ تھے.کمشنرنے بلاک او اور بی کی مارکیٹوں کے اچانک معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت چیکنگ کی۔

گرانفروشی پر تین قصابوں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور

دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں اور کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے بلاک اے،او،ای سمیت شہر کے مختلف مقامات کا اچانک معائنہ کیا۔صفائی کی ناقص صورتحال اور عمارتی ملبہ نظر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

شہر بھر میں بروقت صفائی،سیوریج مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو تجاوزات کے خاتمہ کی بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنرنے گورنمنٹ سٹی گرلز پرائمری سکول نمبر 15 کا بھی اچانک دورہ کیا۔

سکول کلاسز کے معائنہ کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدچیک کیا۔کمشنر سارہ اسلم کلاسز کے معائنہ کے دوران استاد بن گئیں۔

طالبات سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات بھی کئے۔انہوں نے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بچوں کی کردار سازی، بہتر تعلیم وتربیت کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے متحرک ہوگئیں انہوں نے سکیموں کی پیشرفت جاننے کیلئے مسلسل جائزہ کا سلسلہ شروع کردیا۔

اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہائی ویز،انہار،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آئی ڈیپ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی سکیموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہر سکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔

پہلے اور موجودہ صورتحال کا تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔دفاتر میں بیٹھ کر منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ نہیں کی جاسکتی،

افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو سرکاری سکیموں کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائیگا

اس سلسلے میں کمپنیوں کے مالکان کو واضح پیغام دیا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ میٹریل کے معیار پر بھی ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں افسران نے سکیموں کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولرامتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حُسین نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم نورِ مجسم سرورِ کونیئن امام الانبیاء خاتم النبین

حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ولادت باسعادت کے موقع پرذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم مسلمانوں کے دِلوں کو روشن کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔

حضور اقدس کے اسوہ حسنہ کو ہمیں اپنی زندگیوں میں لازمی جزو قرار دینا چاہیے کیونکہ حضور کریم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہی ہماری کامیابیوں کی ضمانت ہے۔

انہوں نے یہ بات بورڈ کی مسجد میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی. کانفرنس میں بورڈ افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اِس بابرکت محفل میں چیئر پرسن بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید نے خصوصی شرکت کی۔ شیخ امجد حُسین نے کہا کہ جب تک ہم عملی طور پر حضورِ اقدس کی مبارک سیرت کو نہیں اپنائیں گے اُس وقت تک ہم زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بورڈ کی مسجد کا افتتاح 2006 ء میں کیا گیا تھا۔ اُس کے بعد یہ اعزاز موجودہ چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید کے حصہ میں آیا ہے کہ

جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے مقدس گھر کی تزین و آرائش مکمل کرائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے ہی ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ امجد حسین نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں ملک میں امن و سلامتی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دُعا کرائی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،اسد علی بدھ،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور

تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ہماری اولین ترجیح ہے

جس کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،سکولوں،تالابوں،دکانوں،کباڑخانوں،
قبرستانوں کے علاوہ دور درازعلاقوں میں بھی ہمیں ڈینگی لاروا کی

جانچ پڑتال کرنا ہوگی،انہوں نے ایجوکیشن اور ہیلتھ افسران پر مبنی ٹیمیں بنانے کی ہدایت کی جو ہر سکول کی مکمل ہڑتال کے بعد ڈینگی لاروا نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے گی،

انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے بعد اگر لاروا کی موجودگی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز تالابوں کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرے اور ڈینگی لاروا کی پیدائش روکنے والے تالاب مالکان کوسرٹیفکیٹ جاری کرے،

پیف سکولوں کے مالکان انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات نہ کریں تو انکے ادارے سیل کردئیے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال وارڈز میں داخل مریضوں کے مطابق

ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کیا جائے،ڈارمنٹ یوزرز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں،ذیشان جاوید نے کہا کہ سخی سرور کے ایک سکول اور

گیارہ گھروں جن
سے ڈینگی لاروا ملا ہے وہاں فوری سپرے کرایا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ہماری 512 انڈور اور55 آؤٹ ڈور ٹیمیں

پورے ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے سرگرم ہیں،24کنفرم مریض ہیں جن میں سے9 ٹیچنگ ہسپتال میں داخل ہیں جب کہ

سخی سرور کے ایک سکول کو ڈینگی لاروا ملنے پر سیل بھی کردیا گیا ہے،اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے بارے ہمیں عوام کو قائل اوران میں شعور بیدار کرنا ہوگا،

محکمہ صحت یونین کونسل سطح پر اپنی موبائل ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کا ٹارگٹ دے تاکہ ہدف حاصل ہو سکے،

کوہ سلیمان میں ویکسی نیشن ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کورونا ویکسین بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،اسد علی بدھ، پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،

ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

ضلع میں 21ہزار ویکسین روزانہ لگانے کا ٹارگٹ ہے،اب تک31فیصد شہریوں کو کورونا کی پہلی اور 13فیصد کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے،

کورونا ویکسین لگانے کے لئے549ٹیمیں متعین ہیں، 17118افراد کو ہر روز ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے سکولوں میں موبائل ٹیمیں بچوں کی پری رجسٹریشن کرے،ہر ٹیم کوروزانہ 40 سے50 ویکسین لگانے کا ٹاسک دیا جائے

۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ویکسین کارڈ جاری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ڈیرہ غازیخان میں شہریوں کو ریلیف دلانے اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کے لیے سرگرم ہیں،انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکومتی رٹ قائم کرنے،

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی دکانیں سیل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو درپیش سکیورٹی ایشوز کے حل کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں،

مجسٹریٹس اپنے اختیارات کا درست استعمال کریں،آٹا اور چینی کی سرکاری ریٹس پر فروخت کو یقینی بنائیں،مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں، منافع خور بڑے تاجروں کوجرمانوں کے بجائے دکانوں کو سیل کیا جائے،

چینی اور آٹے کے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 4714 چھاپوں کے دوران گراں فروشوں کوچار لاکھ بارہ ہزار کے جرمانے کئے گئے

ہیں۔اجلاس میں ہر مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،

اسد علی بدھ، پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک اورپرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ای روزگار سنٹرز غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج تونسہ میں اگلے بیچ کے لیے ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے

اور امیدوار21نومبر تک www.erozgaar.pitb.gov.pk پرآن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں. منیجر سنٹر حسن ستار نے کہا ہے کہ بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل سکلز سیکھنے کا نادر موقع ہے

اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرا م شرو ع کیاگیا ہے

جس میں پنجاب کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار شہری ای کامرس، یو آئی، یوایکس ڈیزائن، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ٹیکنیکل، مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کانٹینٹ مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے ابھی آن لائن درخواست دیں۔

انہوں نے کہاکہ کم از کم 16 سالہ تعلیم، آن لائن ٹیسٹ پنجاب کا ڈومیسائل، 35 سال سے کم عمرافراد اہل ہیں اور داخلہ کے بعد پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ،

کری ایٹوو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ شعبہ جات۔ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس،

پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ
تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناددی جائیں گی. کورس میں خواتین کیلئے 54فیصد سے زیادہ شمولیت کے مواقع رکھے گئے ہیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کی بستی بزدار میں ویٹرنری ڈسپنسری کا افتتاح کردیا گیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ نے افتتاح کیاڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد،ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجودتھے.اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ نے کہا کہ مویشی پال افراد کو سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،ویٹرنری ڈسپنسری سے یہاں کے

عوام کو اپنے مویشیوں کے علاج معالجہ میں آسانی ہوگی،انہوں نے مزید کہاکہ ہم دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی ایسی ہی ڈسپنسریاں قائم کریں گے جن کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی کا دورہ کیا

اور مختلف اجناس کی قیمتوں اور نیلامی عمل کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور

متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ عوام کو سستی اور

معیاری سبزیاں،پھل اور اشیائے خوردونوش فراہم کررہی ہے،نیلامی کے عمل کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سی قیمتیں اعتدال میں ہیں،انہوں نے کہا کہ

عوام بھی منافع خور آڑھتیوں کی نشان دہی کریں ضلعی انتظامیہ انہیں ضرور کیفر کردار تک پہنچائے گی،

ضلع میں اشیائے خوردونوش کی کوئی قلت نہیں ہے،ہم نے صرف زائد منافع کمانے والوں

کو لگام ڈالنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں پھل،سبزیوں کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے ان کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

%d bloggers like this: