ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی علاقے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان بارتھی میں شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے
تحت ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف قوال جنید عزیز میاں اوہمنوا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
بارڈر ملٹری پولیس،بلوچ لیوی کے افسران اور جوانوں کے علاوہ قبائلی عمائدین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محمد اکرام ملک نے کہا کہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کا مقصد نوجوان نسل کو
اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں روشناس کرانا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں شان رحمت اللعالمین ﷺکے تحت آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔
خطیب قاری عبدالمجید نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے آگاہی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہر شعبہ کیلئے نمونہ ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عالم کیلئے رحمت بن کرتشریف لائے۔
خاتم النبیین ﷺکی آمد سے فرسودہ رسم و رواج اور جہالت کا خاتمہ ہواخطیب قاری عبد المجید نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
دنیاوی مسائل کا حل اور دونوں جہانوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ
ہم اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،
ایس این اے زبیر انجم سمیت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران
موجود تھے۔
اجلاس میں لوکل گورنمنٹ،سپورٹس اور بلڈنگز کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیارپر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
افسران فیلڈ میں رہ کر منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کریں۔
منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ دن رات شفٹوں میں کام کیا جائے۔
کمشنر نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن بھی مقرر کیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
موٹر سائیکل حادثات میں سر پر چوٹ آنے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو سر کی گہری چوٹ سے محفوظ بناتاہے۔
ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے متعدد پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹریفک ایجوکیشن مہم کے تحت بوائز سنٹر آف ایکسی لینس
ڈیرہ غازی خان میں اساتذہ اور بچوں کو آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ذیشان احمد اور معاون غلام قادر نے معلوماتی پمفلٹس بھی
تقسیم کئے۔پرنسپل ادارہ حافظ راشد سعید رانا اور دیگر موجود تھے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ
تیز رفتاری،ون ویلنگ اور غلط اوور ٹیکنگ خطر ناک ہے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ذیشان احمد نے کہا کہ
نوجوان نسل اس ملک کا سرمایہ ہے اورانہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے اس لیے ان کے تحفظ کو یقینی بناناوقت کا تقاضا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت خدمت مہم،پرائس کنٹرول،انسداد ڈینگی مہم،کورونا ویکسی نیشن،سموگ،
چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ اور پرائم منسٹر پورٹل سمیت دیگر معاملات کا ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کو جاری رکھا جائے۔
عوام کے جائز مسائل کی فوری داد رسی کی جائے اور شکایات کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔خدمت ایپ پر نمودار ہونے والی شکایات کو حکومت کی دی گئی
ٹائم لائن کے اندر نمٹانا ہو گاکمشنرنے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غریب عوام کے معاشی مفادات کا تحفظ کریں۔
سبزی منڈی سے ریڑھی تک پھل،سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر دستیاب ہونی چاہئیں
حکومت کی ہدایت پر تمام مجسٹریٹس اپنے خصوصی کارڈ تیار کرائیں۔
مجسٹریٹ کے علاوہ کسی کو مارکیٹ کے معائنہ کی اجازت نہیں
ہوگی۔کسی بھی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے پر افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔کمشنرنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈیوں اور کسان پلیٹ فارم پر ہرممکن
سہولیات فراہم کریں۔
قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے مزید کہا کہ
انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی جائے۔
ڈینگی کے بڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہے۔
ان ڈور اورآوٹ ڈور سرویلینس یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ
چاروں اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کی شرح بڑھائی جائے
جس کیلئے سنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
تعلیمی اداروں میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے والدین کو اعتماد میں لیا جائے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے۔سموگ سے بچاؤ کیلئے
ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔پی ایم سٹیزن اور دیگر پورٹل پر نمودار ہونے والی
شکایات فوری نمٹادی جائیں۔اجلاس میں دیگر امور پر بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،او پی ڈی ٹیچنگ ہسپتال کی سائٹس اور شہر خموشاں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،ایس ای بلڈنگزوقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی اینڈ ڈی سے مدر اینڈ کئیر ہسپتال کے ترمیم شدہ ڈیزائن و ڈرائنگ کے مطابق تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،
بیسمنٹ کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے،میٹریل کے استعمال میں اعلیٰ کوالٹی کو ترجیح دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال سے ملحقہ او پی ڈی ٹیچنگ ہسپتال کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔
بیسمنٹ،گراونڈ اور فسٹ فلور پر مشتمل او پی ڈی بارے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ
سی اینڈ ڈبلیو سے اس منصوبہ کی ڈرائنگ اور ڈیزائن ملنے پر کنسلٹنٹ متعین کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
جدید او پی ڈی کے لئے اچھی شہرت کے حامل قابل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ
مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال اور او پی ڈی کے فنکشنل ہونے سے ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر صوبوں کی عوام کو صحت کی جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شہر خموشاں کا بھی دورہ کیا،
انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں ایک چھت تلے تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد ممکن بنایا جائے،
قبرستان کے لئے مختص جگہ کو ہموار کیا جائے،
تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں جائیں اور مارکیٹوں،
میڈیکل سٹورز پر معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں،ادویات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے کیونکہ ان کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرتے ہیں
انہیں قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،
اتائیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سٹور مالکان حکومتی ٹی آر اوز کی پیروی کریں
اور قانون کے تحت منظور شدہ معیاری ادویات فروخت کریں۔اس موقع پر میڈیکل سٹورز،
اتائیوں سمیت غیر معیاری ادویات کی فروخت کے کیسز بھی زیر بحث لائے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے شہر کی صفائی،سرسبز و شاداب بنانے اور تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔
کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکمے ملکر کام کریں گے۔
کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ و ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیف الرحمن،
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر اور
دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔
مارکیٹوں اور اہم مقامات کو تجاوزات،عمارتی مٹیریل سے پاک کیا جائے۔پی ایچ اے چوک،گرین بیلٹس،
میڈینز،پارکس کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی خصوصی ہدایت پرانچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے
اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیرو جدید، گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کوٹ چھٹہ، پبلک پلیسز تحصیل کوٹ چھٹہ ودیگر
مختلف مقامات پر ڈرائیوروں،طلباء اور عوام الناس کو سموگ و دھند کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دیئے.
انہوں نے کہا کہ سموگ و دھند کی صورت میں ماسک و چشمے کا استعمال کریں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون، اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے
اور سموگ اور دھند میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور ونڈ سکرین کو وقفے وقفے سے صاف کرتے رہیں.
سفر کے اختتام پر اپنی آنکھوں کو اچھی طرح دھویں اور آنکھیں سرخ ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں.
موبائل ایجوکیشن یونٹ نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں انڈس ہائی وے پر سیفٹی کیمپ کا انعقادبھی کیا
اس دوران ہائی ویز پر چلنے والی سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے گئے تاکہ
سموگ و دھند اور رات کے اوقات میں حادثات سے محفوظ رہا جاسکے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ