دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ذیشان ملک پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

وہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان ملک کو

پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے

وہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ

شرکاء سے متعلقہ دیگرحالات غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ

کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔

شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکاء کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا

جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی۔

چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں

لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔

About The Author