دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کا میلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کا میلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ میں ملکی شوبز انڈسٹری کے نامی گرامی سٹار اور پارلیمنٹیرینز پر مشتمل 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ میں راولپنڈی سٹارز، اسلام آباد نوا، کوئٹہ مارخورز، پشاور ٹائیگرز، لاہور ہیروز اور کراچی رائلز کی ٹیموں کی شرکت۔

راولپنڈی سٹارز کے کپتان معروف گلوکار شفقت امانت علی، کوئٹہ مارخورز کے اداکار احسن خان اور پشاور ٹائیگرز کی کپتانی خلیل الرحمان قمر کریں گے۔

لاہور ہیروز کے کپتان اداکار سلیم شیخ، کراچی رائلز کے اداکار فیصل قریشی اور اسلام آباد نوا کی کپتانی معروف فلم سٹار معمر رانا کریں گے۔

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے۔

سیلیبرٹی پریمیئر لیگ کا میلہ 6 سے 10 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سجے گا۔

About The Author