اکتوبر 28, 2021

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

لاہور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی گئیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنالیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔

15 رکنی قومی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان ، سینٹرل پنجاب)

شاداب خان (نائب کپتان ، ناردرن)

آصف علی (ناردرن)

فخر زمان (خیبر پختونخوا)

حیدر علی (ناردرن)

حارث رؤف (ناردرن)

حسن علی (سینٹرل پنجاب)

عماد وسیم (ناردرن)

محمد حفیظ (سینٹرل پنجاب)

محمد نواز (ناردرن)

محمد رضوان (وکٹ کیپر ، خیبر پختونخوا)

محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)

سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)

شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)

صہیب مقصود (سدرن پنجاب)

ٹریولنگ ریزرو:

خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)

محمد وسیم، چیف سلیکٹر:

محمد وسیم کا کہناہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔تاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :

24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

%d bloggers like this: