دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ، ڈینگی کے مزید 44 کیسز کی تصدیق

جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 571 ہوگئی۔

اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 571 ہوگئی۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں جبکہ پشاور کے

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 9 مریض داخل ہیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 340 بیڈز پر مشتمل ڈینگی اسپتال جلد قائم کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ میں 24 گھنٹوں میں 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کا لاروا صاف پانی میں پرورش پاتا ہے،

بیماری سے بچنے کے لئے شہری اپنے گھر اور گھر کے باہر پانی مت کھڑا ہونے دیں اور احتیاط کریں۔

About The Author