دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کبریٰ خان کو کرونا ہوگیا

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں کبری خان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

جس میں کبری خان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

انسٹاگرام پر  طویل پوسٹ میں کبریٰ خان نے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے

متعلق بتایا۔ کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم اس دنیا میں گھوم رہے ہیں

جو ہمیں عارضی طور پر دی گئی ہے تاکہ ہم ہر چیز اور ہر ایک کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہیں گے کوئی چیز ‘صبح کی چائے کو سونگھنے جتنی چھوٹی ہے

یا معمول کی طرح سانس لینا یہ بنیادی ہے، کیا یہ نارمل نہیں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ وقت میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اب یہ تمام

چھوٹی چیزیں اتنی چھوٹی محسوس نہیں ہوئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میرے سامنے چکن کڑاہی، نٹیلا کیک، چاکلیٹ براؤنیز میری پسندیدہ چیزیں موجود تھیں،

میں ان کا ذائقہ چکھ نہیں سکتی یا ان کی خوشبو بھی محسوس نہیں کرسکتی تھی۔

لیکن  آج صبح مجھے اپنی چائے کی خوشبو محسوس ہوئی اور میں شکر سے رو پڑی۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے پابندیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا

ہے جبکہ 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

About The Author