دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد : گاڑی کھائی میں جا گری 7 افراد جاں بحق

رات بھر گاڑی کھائی میں پڑی رہی، صبح علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں المناک حادثہ سات جانیں لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو طوفانی بارش کے باعث رات ایک بجے کے

قریب راجہ مقرب ہاؤس کے نزدیک گاڑی پانی کے بہاؤ کی وجہ سے کھائی میں گری۔

رات بھر گاڑی کھائی میں پڑی رہی، صبح علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

جس کے بعد لاشوں کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹاؤن واپس آرہے تھے۔

پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سے ہے۔

About The Author