جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

تبادلوں و تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور:

پنجاب پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

تبادلوں و تقرریوں کا نوٹی فکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جن افسران کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں

ان میں ایس ایس پی آپریشن لاہوربھی شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پنجاب پولیس کے کل 14 افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے تحت اسماعیل الرحمان کو ایس ایس پی آپریشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی تقرری دوسری مرتبہ عمل میں آئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن لاہور وقار انور قریشی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ایس ای پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون کو ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان متعین کیا گیا ہے جب کہ

مس عمارہ شیرازی کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق آصف مسعود کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک تعینات کردیا گیا ہے جب کہ

عمران کرامت بخاری کو ایس پی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور متعین کیا گیا ہے۔

کاشف اسلم ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور متعین کیے گئے ہیں

جب کہ ندیم عباس کو ایس پی پی ایچ پی لاہورتعینات کردیا گیا ہے۔

About The Author