نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 94 شہری ڈینگی سے بیمار ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں

مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 94 شہری ڈینگی سے

بیمار ہو گئے۔

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 223 مریض رپورٹ ہوئے ہیں

لاہور میں ڈینگی کے 167 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی سے 35، قصور سے 4 اور نارووال سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1 ہزار 659، جبکہ لاہور سے 1 ہزار 347 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 115 مریض، راولپنڈی کے ہولی فیملی

اسپتال میں 39، بینظیر بھٹو اسپتال میں 14، نشتر اسپتال ملتان میں 6، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا، حافظ آباد ہاسپٹل اور جوہر آباد

اسپتال خوشاب میں 4 مریض زیرِ علاج ہیں۔

لاہور کے گنگارام اسپتال میں 18، جناح اسپتال میں 15، میؤ اسپتال میں 11 اور ڈاکٹرز اسپتال میں ڈینگی کے 9 مریض داخل ہیں۔

About The Author