اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 56افراد جاں بحق

مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 785 ہو گئی ہے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید56افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ

مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 785 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید

ایک ہزار411 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار538 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر

میں 49ہزار49کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار928،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار017، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار666، اسلام آباد میں ایک

لاکھ 5 ہزار516، بلوچستان میں 32 ہزار926، آزاد کشمیر میں 34 ہزار157 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار328 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 637 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 7 ہزار407، خیبرپختونخوا 5 ہزار547، اسلام آباد 924، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

%d bloggers like this: