ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف عالمی مہم کامن ویلتھ کا حصہ بن گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ
وہ گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہیں۔
ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ پر لکھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں
جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں۔
اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔
ماہرہ نے ’جوائن دی کورس‘ نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں،
جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ‘ کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین جسمانی تشدد کا شکار ہیں
جب کہ 40 فیصد شادی شدہ خواتین شوہروں کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،