دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کارکن محمد خرم انتقال کرگئے

’اللّہ تعالیٰ! محمد خرم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم کارکن محمد خرم انتقال کرگیا

جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کارکن محمد خرم کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہورہا ہے کہ

پی ٹی آئی فیملی کے ایک عزیز ترین فرد اور ایک انتہائی مخلص کارکن محمد خرم محمود انتقال کر گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! محمد خرم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ ’ہم محمد خرم کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

 محمد خرم کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

About The Author