مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے آرڈیننس جاری

حکومتی درخواست پر صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے ہیں

ٹیکس چوروں اور ٹیکس جمع کرا کر اس کا گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف حکومت نے سخت ترین آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

نئے آرڈیننس کے تحت موبائل فون سم بند، ٹیلی فون، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع اور بینک اکاؤنٹ منجمد ہو جائیں گے۔ نیب  20 سال پرانے کھاتوں کا حساب لے گا۔

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے ہیں

جس میں تاریخ ساز فیصلے کیے گئے ہیں۔ آرڈیننس وفاقی بجٹ کے لاگو ہونے کے 80 دن بعد نافذ کیا گیا ہے۔

آرڈیننس 16 صفحات پر مشتمل ہے اور خاص طور پر اس کا صحفہ نمبر 10 عوام اور چھوٹے ٹیکس گزاروں اور ملازمت پیشہ افراد کو متاثر کرتا ہے

آرڈیننس کے صفحہ 10 کے مطابق ایسے تمام افراد جو ٹیکس تو جمع کراتے ہیں

لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے، ان کی موبائل فون سم بند ہو جائیں گی، اگر 25 ہزار کا بجلی یا گیس کا بل یا ڈاک ہوئی یعنی 25 ہزار روپے کی آن لائن شاپنگ ہوئی

تو گوشوارہ جمع کرانا ہوگا۔ ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون ، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔

نان فائلر پرفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فی صد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاؤٹینٹس، انجینیئرز، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر پچیس ہزار روپے تک

ڈیجٹیل ترسیلات کر سکتی ہیں۔ نان فائلر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں اور اگر ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا

تو ایف بی آر ٹیکس دینے کے باوجود بھی تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرسکتا ہے۔

%d bloggers like this: