دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 66 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار4 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مزید 3ہزار12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ15 ہزار821ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار196، اسلام آباد میں ایک

لاکھ 3 ہزار549، بلوچستان میں 32 ہزار671، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 7 ہزار210، خیبرپختونخوا 5 ہزار 329، اسلام آباد 893، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About The Author