اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستانی مزاحیہ اداکارعمرشریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ

عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی

جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

عمر شریف نے بہتر علاج کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے

اور اگر فوری طور پر امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔

ممتاز اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ہیں۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

%d bloggers like this: