دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ن لیگ پپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز رکھا اب وعدے وفا ہونگے پی ٹی آئی کی حکومت پسماندہ علاقوں پر توجہ دے رہی جنوبی پنجاب سکرٹریٹ مکمل فعال ہوچکا

عوام کے مسائل بھرپور انداز میں حل ہونگے بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب فلاپ ہوا باشعور عوام نے انہیں مسترد کردیا

اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گئی ہماری سیاست کا محور علاقے کی عوام ہے بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں

ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی اور علاقے کے بنیادی مسائل حل کئے علاقہ پچادھ کو سابق ادوار میں پسماندہ رکھا گیا

اب وہاں پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی کام جاری ہیں کوہ ماڑی ریسٹ ہاؤس روڈ واٹرسپلائی سکیم کےلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے علاقہ پچادھ کی معروف نوجوان سیاسی شخصیت سردار شاہ رخ حسن خان گورچانی سے ملاقات کے دوران کیا

اس موقع پر سردار شاہ رخ حسن خان گورچانی نے کوہ ماڑی علاقہ پچادھ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال بارے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا

اس موقع پر جام ناصر برڑہ ایڈووکیٹ حافظ نور احمد رند ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ رانا عزیز محمد سراج احمد سدوزئی جام اطہر برڑہ شاہد حسین بھٹی

عبدالغفار خواجہ ملک ارشاد واگھا رانا محمد اختر راجپوت جام فدا حسین برڑہ ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

سابق نائب ناظم حاجی پورشریف جام محمد اکمل برڑہ کے والدحاجی جام محمد اسلم برڑہ مرحوم کی قرآن خوانی دربار شریف حضرت خواجہ نور محممد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ حاجی پورشریف میں ادا کی گئی

مرحوم کے بیٹوں کی دستار بندی خواجہ صالح محمد سائیں نے کرائی قرآن خوانی میں سابق انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سردار اختر حسن خان گورچانی سردار علی رضا خان دریشک سردار شاہ رخ حسن خان گورچانی حافظ نور احمد رند جام ناصر برڑہ جام

رمضان برڑہ جام سلیمان برڑہ عمران خان گوپانگ رانا عزیز محمد ملک مرید حسین منہاس مولوی عبدالمنان چشتی میاں شمشاد سرائی جام رمضان ہاڑا سیف اللہ لاشاری

ملک مظہر اشفاق حامد کھوکھر علی محمد خان ہانبھی ایڈووکیٹ مولوی علی محمد امیر بخش کھوسہ جام محمد سلیم برڑہ،جام محمدنسیم برڑہ ،جام عبدالرشید برڑہ،جام رسول بخش برڑہ ،میاں شاہد عباسی رانا انور سکھیرا چوہدری عبدالرحمان صادق خان

اعوان عباس خان کہیری ثناءاللہ سیال شہزاد فرید ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ جان محمد گورچانی غلام حیدر ہانبھی ملک غلام یاسین اے بی عاصم شاہد عدیل حنیف بٹ نوازشریف بلانی فہیم من طاہر ہانبھی طالب حسین مکول عبدالغفار بھٹہ رانا یاسر سکھیرا

 

رانا محمد اختر زاہد خان سیوڑہ فیروز بلوچ جام حماد حسن برڑہ جام صفدر حافظ ظفر مکول ریاض فرید اسلم آزاد ملک ارسلان آفتاب بکھر حاجی خیر محمد عمران کریم ودیگرکے

 

علاوہ کثیر تعداد میں عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی شخصیات نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا سہولت بازار کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے اشیاءضروریہ کی فراہمی اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

اشیاءخوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔

 

صارفین کو چاہئے کہ وہ شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345پر رابظہ کریں۔

علاوہ ازیں اپنی شکایت ”قیمت پنجاب ایپ“ پر بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔

روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پناہ گاہ /لنگر خانہ راجن پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر

انہوں نے غریب،مسکین ، بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے

دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پناہ گاہ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ

غریب مسافروں کو ہمہ قسمی سہولیات اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔پناہ گاہ کو حکومت

پنجاب کے ویثرن کے مطابق بنا دیا گیا ہے ۔

 

ڈپٹی کمشنرنے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن

پور تہمینہ دلشاد کو ہدایت کی کہ پناہ گاہ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی

جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ کے

سامنے والی جگہ پر تجاوزات نہیں ہونے چاہئیں ۔کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا

پڑے۔صفائی ستھرائی کے نظام کو بہترین بنایا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ کوٹ مٹھن

شریف میں بھی پناہ گا ہ بنا دی گئی ہے تاکہ غریب مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا

نہ کرنا پڑے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت تیسرے فیز پر کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 15341،تحصیل جام پور میں 28837تحصیل روجھان میں 12710جبکہ

ٹرائبل ایریا میں 66سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 99فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ،

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے

والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

About The Author