نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ایل پی جی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت نوے سے سو روپے تھی، اب ایک سو پچھہتر روپے فی کلو مقرر ہے

ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی نہ ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھیں گی

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے واضح کر دیا

لاہور میں ایل پی جی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جوں کا توں ہے

ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ،، آبادی کے حامل،، شہر لاہور میں،، ایل پی جی کی چھ ہزار سے زائد دکانیں ہیں

جن پر نہ صرف ریٹ مختلف ہیں،، بلکہ اکثر دکانوں میں غیر قانونی طور پر ایک سے دوسرے سلنڈر میں گیس بھرنے کا عمل جاری رہتا ہے

 عرفان احمد، کامران علی، ضرورت کے مطابق جاتے ہیں گیس لینے، اب وہاں غیر قانونی

طور پر گیس کی فروخت اور احتیاطی تدابیر کے بغیر گیس بھرنے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ ایکشن لے

شہر میں ایل پی جی کے بتیس بڑے ڈسٹری بیوٹرز ہیں، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے ٹیکسز میں کمی نہ ہوئی تو

موسم سرما میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی

عرفان کھوکھر، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن، انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ہم خود غیرقانونی دکانوں کو ختم کروائیں گے

سردیوں میں قیمت بڑھ سکتی ہے

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت نوے سے سو روپے تھی، اب ایک سو پچھہتر روپے فی کلو مقرر ہے

About The Author