دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گِر کر زخمی

گلوکار ملکو اپنے نئے گانے کے لیے قصور کے نواحی علاقے میں شوٹنگ کر رہے تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گِر کر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فضا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے

جس میں وہ گلوکار ملکو کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے علاقے میں گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اچانک فضا علی مٹی کے ٹیلے سے نیچے گِرجاتی ہیں

جس کے بعد وہاں موجود عملہ فوری طور پر اُن کی مدد کرنے لگا۔

عملے کے افراد فوراََ فضا علی کو پانی پلاتے ہیں اور اُنہیں سہارا دے کر

اُٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اداکارہ مسلسل کراہ رہی ہوتی ہیں۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ فضا علی مسلسل یہی کہہ رہی ہیں کہ ’میرا سر پھٹ گیا‘،

’میرا سر پھٹ گیا‘ اور جب عملے کی خاتون اُنہیں اُٹھانے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ کراہتے ہوئے دوبارہ سے زمین پر گِر جاتی ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فضا علی اور

گلوکار ملکو اپنے نئے گانے کے لیے قصور کے نواحی علاقے میں شوٹنگ کر رہے تھے۔

About The Author