نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ: سمندری طوفان آئیڈا سے تباہی، 46 افراد ہلاک

نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا اور فلاڈلفیا میں بھی طوفان نے زبردست تباہی پھیلائی ہے۔ پانچوں ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکہ میں آئیڈا طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مختلف ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست نیوجرسی میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان سے نمٹنے کے لیے امداد جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا اور فلاڈلفیا میں بھی طوفان نے زبردست تباہی پھیلائی ہے۔ پانچوں ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے سب وے اسٹیشن بند کردیے گئے اور شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ:طیارہ عمارت پر گرنے سے 4افراد ہلاک

گزشتہ روز نیویارک میں مسلسل اور تیز بارش کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے نیویارک میں ہنگامی صورتال کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

کیٹیگری 4 کے طوفان  سے امریکا کی  جنوبی ریاستیں زیادہ متاثر ہوئیں ہیں، لوزیانا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جہاں سمندری طوفان آئیڈا کی تباہی کے بعد بہت سے باشندے گیس سے چلنے والے جنریٹرز پر انحصار کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ہیں، متعدد شہروں میں کھانے  اور پینے کے پانی کی دستیابی بری طرح متاثر ہوئی۔

About The Author