دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں میں آج سے اسکول کھل گئے

اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں میں آج سے اسکول کھل گئے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی مشروط اجازت کے بعد 100 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولز   نے آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت ہے۔

تین دن ایک شفٹ اور باقی تین دن  دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ  کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ تدریسی اور غیر تدریسی عملے والے اسکولوں کو کھلنےکی اجازت ہے باقی اسکول بند رہیں گے۔

والدین کو بھی ویکسینیشن کرواکر کارڈ اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کیلیے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔

اسکولوں میں کورونا اور ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ صرف محکمہ تعلیم کی کمیٹی ہی لینے کی مجاز ہو گی۔

سندھ میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 9 اگست سے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کورونا کیسز میں اضافے کے باعث فیصلہ تبدیل ہوا تھا اور پھر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ

تمام تعلیمی اداروں کو 23 اگست سے کھول دیا جائے گا چونکہ کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ

بچوں کی صحت کے پیش نظر اسکولوں کو آئندہ مزید ایک ہفتے تک بند رکھا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولے جائیں گے لیکن تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل اساتذہ

طلبہ اوروالدین کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس دکھانا لازمی ہوں گے۔

سندھ کے محکمہ تعلیم نے کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے یہ احکامات بھی جاری کیے تھے کہ ان تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے دیگر عملے کو

اس وقت تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی جب تک وہ ویکسینیشن سرٹیفکٹس جمع نہیں کرائیں گے۔

About The Author