نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں جمعہ کو فیکٹری میں لگنےوالی آگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا

افسوسناک واقعہ کامقدمہ کورنگی انڈسٹریل تھانے میں مالکان سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیاگیا۔۔۔

 قتل باسبب کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں مالک، منیجر، سپروائزر اور چوکیدار کونامزدکیاگیاہے۔۔۔

آگ پرقابوپانےکےبعد جاری ریسکیوآپریشن بھی ختم ہوگیا ۔۔۔

افسوسناک واقعے میں سولہ افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص فیکڑی کےباہردل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق ہوگیا ۔۔۔

کراچی کےعلاقے مہران ٹاون میں فیکٹری میں گراؤنڈ فلور پر شعلے بھڑکے

تو پہلی منزل پر موجود مزدروں کو راہ فرارنہ مل سکی۔۔۔
فیکٹری میں پھنسے مزدور جان بچانیں کے التجا کرتے رہے اور باہر موجود

فائر فائٹرز اور فلاحی رضاکار اندر داخل ہونے کا تدابیر کرتے رہے۔۔۔

بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔پہلی منزل پر پھنسے مزدروں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔۔۔

ریسکیوحکام کےمطابق افسوسناک واقعےمیں سولہ افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ

ایک شخص دل کادورہ پڑنےسےزندگی کی بازی ہارگیا۔۔۔

افسوسناک واقعہ کامقدمہ کورنگی انڈسٹریل تھانے میں مالکان سمیت دیگر کے خلاف درج

کرلیاگیا۔۔۔
سرکارکی مدعیت میں قتل باسبب کی دفعہ کے تحت درج مقدمےمیں مالک، منیجر،

سپروائزر اور چوکیدارکو نامزدکیاگیاہے۔۔۔
مقدمےکےمتن کےمطابق فیکری میں ہنگامی اخراج اورالارم نہیں تھا۔۔۔

کمشنرکراچی کوارسال رپورٹ کےمطابق واقعہ صبح دس بجکرآٹھ منٹ پرپیش آیا۔۔۔نوگھنٹے میں آگ پرقابوپایاگیا۔۔۔

رپورٹ میں انکشاف ہواہےکہ انتظامات نہ ہونےکےسبب مزدوروں کی دم گھٹنےسےموت ہوئی۔۔۔

ایڈیشنل پولیس سرجن کےمطابق ایک ناقابل شناخت لاش کے علاوہ سولہ لاشیں ورثاکےسپردکردی گئیں ہیں۔۔۔

پولیس رپورٹ کےمطابق چارسوگزپرقائم فیکٹری میں آگ لگنےکےوقت گراونڈفلورپرچھبیس

لوگ موجودتھے۔۔۔

فیکٹری کرائےکی عمارت میں قائم کی جس کےمالک اوردیگرانتظامی افسران روپوش ہیں۔۔۔

آتشزدگی کےواقعہ میں جاں بحق تین سگےبھائیوں اورپانچ افراد کی نماز جنازہ اداکردی۔۔۔

About The Author